اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
شمالی کوریا نے پیونگ یانگ کے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے تازہ بیان کی مذمت کی ہے
خبر کا کوڈ: ۲۱۷۴
تاریخ اشاعت: 21:35 - August 11, 2018

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے بیان پر شمالی کوریا ردعملمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے نمائندہ دفتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیونگ یانگ کے ایٹمی ہتھیاروں اور ان کی نابودی کے بارے میں شمالی کوریا کی جانب سے نیک نیتی ثابت کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا بیان امریکی پالیسیوں سے ہم آہنگ ہے -

شمالی کوریا کے نمائندہ دفتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو چاہئے کہ وہ ایک خاص ملک کو خوش کرنے کے بجائے ایسا موقف اپنائیں جو جزیرہ نمائے کوریا میں امن و استحکام کی برقراری میں مدد دے-

اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے دفتر نے کہا ہے کہ سکریٹری جنرل گوترش کا یہ بیان کہ پیونگ یانگ ایٹمی ہتیھاروں کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات انجام دیکر اور دوبارہ ایٹمی ہتھیار نہ بنانے کا عملی وعدہ کرکے بین الاقوامی برادری کا رکن بن سکتا ہے، ناقابل قبول ہے 

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں