روہنگیا بچوں کے بارے میں یونیسیف کا انتباہ

بـچوں کے عالمی ادارے یونیسیف نے روہنگیا مسلمانوں کے بچوں کی ابتر صورتحال کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 2265
تاریخ اشاعت: 23 August 2018 - 23:39 - 14November 2639

روہنگیا بچوں کے بارے میں یونیسیف کا انتباہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یونیسیف کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پناہ گزیں کیمپوں میں زندگی بسر کرنے والے روہنگیا بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں اور انہیں تن ڈھانپنے کے لیے مناسب کپڑے، دوائیں اور تعلیم بھی میسر نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پانچ لاکھ تیس ہزار سے چھے لاکھ تک روہنگیا مسلمان اس وقت بھی مغربی میانمار کے صوبے راخائن میں موجود ہیں جن میں تین لاکھ ساٹھ ہزار کے قریب بچے ہیں۔

حکومت میانمار کا دعوی ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کی باز آباد کاری کی کوشش کر رہی ہے  تاہم شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ بنگلادیش کی سرحدوں پر روہنگیا پناہ گزینوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

پچیس اگست دوہزار سترہ سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار کی فوج اور انتہا پسند بدھسٹوں کے تازہ حملوں میں چھے ہزار سے زائد مسلمان جاں بحق اور آٹھ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً