کرکوک میں داعشی دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے تباہ/ متعدد تکفیری ہلاک یا زخمی

عراقی فوج نے کرکوک میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ کردیے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 3936
تاریخ اشاعت: 09 July 2019 - 07:58 - 01October 2640

کرکوک میں داعشی دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے تباہ/ متعدد تکفیری ہلاک یا زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی السومریہ نیوز نے خبر دی ہے کہ عراقی فوج کرکوک میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف زبردست کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراقی سیکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع پرکرکوک کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس میں تین اہم دہشت گرد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ عراقی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے ملک بھرسے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کا ارادہ کررکھا ہے۔

خیال رہے کہ عراق اور شام میں موجود تکفیری دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً