پاکستان میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج

پاکستان کے شہر لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے پراپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 4000
تاریخ اشاعت: 15 December 2020 - 20:56 - 06March 2642

پاکستان میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درجمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے پراپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ سکیورٹی آفیسر پی ایچ اے کی مدعیت میں تھانہ لاری اڈا میں درج کرایا گیا ہے

مقدمے میں مریم نواز، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، رانا ثناء اللّٰہ، مریم اورنگزیب، رانا تنویر، خواجہ آصف، طلال چوہدری، ایاز صادق، ملک پرویز، رانا مبشر اقبال، شیخ روحیل اصغر، سمیع اللّٰہ خان، افضل کھوکھر، سیف الملوک کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ سمیت 15 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جلسے کے شرکاء نے قومی ورثے کی حرمت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا، پی ڈی ایم انتظامیہ پارک کا گیٹ اور جنگلے توڑ کر پارک میں داخل ہوئی۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً