مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ کی موجودگی میں ایرانی سپاہ نے خلیج فارس کے ساحلی علاقے میں زیر زمین میزائلوں کے اڈے کا افتتاح کیا ہے۔ایرانی سپاہ کا کہنا ہے کہ یہ اڈا خلیج فارس کے ساحلی علاقوں میں زیر زمین میزائل اڈوں میں سے ایک ہے۔ میجر جنرل سلامی نے کہا کہ ہماری منطق ملکی اور قومی دفاع کے سلسلے میں مضبوط اور مستحکم ہونے پر استوار ہے۔ انھوں نے کہا کہ وحشی دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے دفاعی طاقت اور قدرت میں اضافہ ضروری ہے ، اگر ایران کمزور ہوتا تو امریکہ اور اسرائیل نے کب سے ایران پر حملہ کردیا ہوتا۔ میجر جنرل سلامی نے کہا کہ ایرانی سپاہ کی بحریہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہےاور وہ دفاعی بلوغ تک پہنچ گئی ہے۔ ہمارے میزائل جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی ہیں جو کئي سو کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔