سپاہ کی میزائلوں اور ڈرونز مشقوں نے ایران کی دفاعی طاقت کو نئی طاقت اور قدرت عطا کی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی میزائلوں اور ڈرونز مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ کی میزائلوں اور ڈرونز مشقوں نے ایران کی دفاعی طاقت کو نئی طاقت اور قدرت عطا کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 4140
تاریخ اشاعت: 17 January 2021 - 02:18 - 06April 2642

سپاہ کی میزائلوں اور ڈرونز مشقوں نے ایران کی دفاعی طاقت کو نئی طاقت اور قدرت عطا کیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے انسٹاگرام میں اپنے ایک بیان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی مختلف بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی میزائلوں اور ڈرونز مشقوں نے ایران کی دفاعی طاقت کو نئی طاقت اور قدرت عطا کی ہے۔ امیر عبداللہیان نے اپنے بیان میں کہا کہ سپاہ نے جدید بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کی مشترکہ مشقوں کی ترکیب کے ذریعہ ایران کی دفاعی طاقت میں نئي روح اور جان پیدا کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی سپاہ کی طاقت میں روز افزوں اضافہ فرمائے۔ واضح رہے کہ سپاہ نے حال ہی میں پیغمبر اعظم 15 نامی فوجی مشقوں کے دوران جدید ترین میزائلوں اور ڈرونز کے کامیاب تجربات کئے ہیں ۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں