اپ ڈیٹ: 06 May 2021 - 14:48
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے سپاہ کی بحریہ کے نئے میزائل شہر کا افتتاح کرتے ہوئے کروز اور بیلسٹک میزائلوں کی رونمائی کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۷۸
تاریخ اشاعت: 13:45 - March 16, 2021

ایرانی سپاہ نے نئے میزائل شہر کا افتتاح کیا/ کروز اور بیلسٹک میزائلوں کی رونمائیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب  اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی اور سپاہ کی بحریہ کے سربراہ جنرل علی رضا تنگسیری نے سپاہ کی بحریہ کے نئے میزائل شہر کا افتتاح کرتے ہوئے کروز اور بیلسٹک میزائلوں کی رونمائی کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سپاہ کی بحریہ کے نئے میزائل شہر میں مختلف فاصلوں تک مار کرنے والے میزائل موجود ہیں۔ سپاہ کی بحریہ کی تحویل میں مختلف قسم کے میزائل دیئے گئے ، ان میزائلوں کو ایرانی وزارت دفاع کے ماہرین نے ملک کے اندر تیار کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایران جنگی وسائل اور پیشرفتہ میزائلوں کی مقامی سطح پر تیاری میں اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگیا ہے۔ ایرانی بحریہ کی تحویل میں جو جنگی ساز و سامان دیا گیا ہے ان میں فائرنگ کے بعد ہدف کو تبدیل کرنے والے نئے اور پیشرفتہ میزائل بھی موجود ہیں۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں