16 October 2024

ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ناکام / قوم کی استقامت کامیاب ثابت ہوئی

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ آج ایران پر پابندیوں ہونے یا نہ ہونے کا کوئی اثر نہیں ، پابندیوں کے باوجود ایران اپنے اہداف کی جانب گامزن ہے۔ ایرانی قوم نے استقامت کے ساتھ پابندیوں کو ناکام بنادیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۰۱
تاریخ اشاعت: 14:35 - March 30, 2021

ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ناکام / قوم کی استقامت کامیاب ثابت ہوئیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے صوبہ یزد میں نمائندہ ولی فقیہ اور یزد کے امام جمعہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ آج ایران پر امریکی پابندیوں کے ہونے یا نہ ہونے کا کوئی اثر نہیں ، امریکی پابندیوں کے باوجود ایران اپنے اہداف کی جانب گامزن ہے۔ ایرانی قوم نے استقامت کے ساتھ پابندیوں کو ناکام بنادیا ہے۔  میجر جنرل سلامی نے صوبہ یزد میں شہداء قومی کانگریس کے اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہداء قومی کانگریس کے توسط سے ثقافتی شعبہ میں سیکڑوں امور انجام دیئے گئے ہیں جن میں خیّر افراد کی طرف سے جہیز فراہم کرنے کے سلسلے میں 100 ارب تومان کی رقم بھی شامل ہے۔

انھوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے خلاف  سامراجی طاقتوں کی ثقافتی، عسکری، اقتصادی اور ذرائع ابلاغ کے محاذ پر سازشوں اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی صدر ٹرمپ کے 4 سالہ دور حکومت میں ایران نے امریکہ کے کئی ظالمانہ منصوبوں کو ناکام بنادیا  ، جبکہ ایران کی طرف سے  انقلاب اسلامی کے خلاف امریکہ کی سازشوں اور ریشہ دوانیوں کا مقابلہ مسلسل جاری ہے۔ جنرل سلامی نے کہا کہ ایران نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی مدبرانہ اور حکیمانہ حکمت عملی کے ذریعہ دشمن کی طرف سے جنگ کے خطرات کو دور کردیا اور ایران نے دشمن پر ثابت کردیا کہ ایران پر جنگ مسلط کرنے کی صورت میں اسے سنگين تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ میجر جنرل سلامی نے کہا کہ اب ہم اس مرحلے پر پہنچ گئے ہیں جہاں امریکہ کی پابندیاں ہونے یا نہ ہونے سے کوئی اثر نہیں پڑتا ، ایرانی قوم  کامیاب ہوگئی ہے اور استقامت کے ساتھ اپنے اعلی اہداف کی سمت رواں دواں ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں