اپ ڈیٹ: 14 June 2021 - 16:44
یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی یمن پر جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی حکومت پر 11 ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کرتے ہوئےآرامکو کو تباہ کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۷۱
تاریخ اشاعت: 14:05 - April 15, 2021

یمنی فورسز کا 11 ڈرونز اور میزائلوں سے سعودی حکومت پر جوابی حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی یمن پر جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی عرب پر 11 ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کرتے ہوئے سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو کو تباہ کردیا ہے۔ یمنی فورسز نے آج جمعرات کو سعودی عرب کے اندر بڑا حملہ کیا اس حملے میں 11 ڈرونز اور میزائلوں نے سعودی عرب کے اقتصادی اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا یمنی فورسز نے جیزان میں سعودی عرب کے حساس ٹھکانے کو بھی نشانہ بنایا ہے ۔ یحیی سریع نے کہا کہ سعیر اور بدر نامی 7 میزائلوں سے سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو میں آگ لگا دی گئی ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ صماد نامی 4 ڈرونزکے ذریعہ سعودی عرب کے پیٹریاٹ سسٹم کو تباہ کیا گيا ہے۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں