فلپائن میں فوجی طیارہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 45 تک پہنچ گئی
مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کے فوجی طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 45 تک پہنچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سی 130 طیارے کے حادثے کے درجنوں زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ طیارے میں 90 سے زائد افراد سوار تھے جن میں زیادہ تر فوجی تھے۔ فوجی طیارہ فلپائن کے جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ سی ون تھرٹی طیارہ ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے کے قریب گِر کر تباہ ہوگیا۔
لنک کاپی کر دیا گیا تھا۔
آپ کی رائے
