02 February 2025

لیسٹر سٹی میں دھماکہ مرنے والوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ

برطانوی شہر لیسٹر میں ہونے والے دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۱
تاریخ اشاعت: 21:26 - February 26, 2018

لیسٹر سٹی میں دھماکہ مرنے والوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق لیسٹر سٹی میں دھماکے سے دو عمارتیں تباہ ہوگئیں جن میں اب تک چار افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ دو عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں-

برطانوی پولیس کا کہنا  ہے کہ دھماکے سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے منہدم ہو جانے اور ان میں آگ لگنے سے چار افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے ہیں-

پولیس نے ان عمارتوں کے آس پاس کی ساٹھ عمارتوں اور مکانات کو خالی کرا لیا ہے اور کہا ہے کہ اگرچہ یہ واقعہ دہشت گردی کا نہیں معلوم ہو رہا ہے تاہم وہ اس کو ایک بڑے واقعے کے طور پر دیکھ رہی ہے-

برطانوی میڈیا کا بھی کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ دھماکہ گیس لکیج کے باعث بھی ہو سکتا ہے- جائے حادثہ  کی جانب جانے والے راستوں کو پولیس نے بند کر دیا ہے-

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں