بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ مگ-21 گر کر تباہ

بھارتی ایئر فورس کا جنگی طیارہ مگ-21 تربیتی پرواز کے دوران راجستھان کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔
خبر کا کوڈ: 4984
تاریخ اشاعت: 26 August 2021 - 18:49 - 17November 2642

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ مگ-21 گر کر تباہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ایئر فورس کا جنگی طیارہ مگ-21 راجستھان کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فضائیہ کا مگ-21 طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے میدانی علاقے میں جھونپڑی پر گر کر تباہ ہوگیا جس سے جھونپڑیوں میں آگ بھڑک اُٹھی۔

بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ تربیتی پرواز پر مامور تھا تاہم فنی خرابی کے باعث گرکر تباہ ہوگیا جب کہ پائلٹ نے طیارے سے چھلانگ لگاکر اپنی جان بچائی۔

ترجمان بھارتی فضائیہ کا مزید کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کی وجوہات کے تعین کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔طیارہ گرنے سے جن جھونپڑیوں میں آگ لگی وہاں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ رواں برس بھارتی فضائیہ کے تین مگ-21 طیارے گر کر تباہ ہوچکے ہیں۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں