مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عالمی یوم قدس کی مناسبت سے عظيم الشان ریلیوں کا آغاز ہوگيا ہے۔ ایران کی فضائیں امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہیں۔ اس موقع پر ایرانی عوام ،فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اس سال عالمی یوم قدس کی ریلی میں امریکہ مردہ باد ، اسرائيل مردہ باد ، آل سعود مردہ باد ، غدار اور خائن عرب حکمراں مردہ باد ، فلسطین زندہ باد کے نعرے لگائے جارہے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے تہران میں عالمی یوم قدس کی ریلی میں شرکت کی اور فلسطین کے مظلوم اور ستمدیدہ عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے تہران میں یوم قدس کی ریلی میں شرکت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
حضرت امام خمینی (رہ) نے فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم قدس کے نام سے موسوم کیا ۔ یوم قدس تمام اسلامی ممالک میں اسلامی ، انسانی اور اخلاقی بنیادوں پر جوش و لولہ کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اس دن عالمی سطح پر فلسطینی عوام پر اسرائيل کے سنگین اور وحشیانہ مظالم کے خلاف نفرت و بیزاری کا اظہار کیا جاتا ہے۔ عالمی یوم قدس کی بدولت مسئلہ فلسطین آج بھی زندہ ہے۔
آج عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں عظيم الشان ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ ایران اور عالم اسلام کی فضاؤں میں آج امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں کی گونج بلند ہورہی ہے۔ تہران کی عظیم ریلی میں ایران کے اعلی سول اور فوجی حکام بھی شریک ہیں۔
عالمی یوم قدس کے موقع پر خيبر شکن اور عماد 3 نامی میزائلوں کی رونمائی بھی کی گئي ہے۔ تہران ریلی کے ضمن میں یمنی بچوں کے فوٹوؤں کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔