02 February 2025

یوکرائن کے معاملے میں بنیادی مسئلہ نیٹو کی توسیع پسندانہ پالیسی ہے

قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قازقستان کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں نیٹو کے توسیع پسندانہ منصوبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: یوکرائن کے معاملے میں بنیادی مسئلہ نیٹو کی توسیع پسندانہ پالیسی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۶۸
تاریخ اشاعت: 16:08 - June 20, 2022

یوکرائن کے معاملے میں بنیادی مسئلہ نیٹو کی توسیع پسندانہ پالیسی ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے  قازقستان کے صدرقاسم ژامرت توکایف  اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں نیٹو کے توسیع پسندانہ منصوبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: یوکرائن کے معاملے میں بنیادی مسئلہ نیٹو کی توسیع پسندانہ پالیسی ہے۔

قائد معظم انقلاب اسلامی نے ایران اور قازقستان کے گہری تاریخي اور ثقافتی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: دونوں ممالک کومختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

قائد معظم انقلاب اسلامی نے سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں بھی باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: دونوں ممالک کے مشترکہ کمیشنوں کو باہمی معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں سنجیدگي کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

قائد معظم انقلاب اسلامی نے یوکرائن سے متعلق مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: یوکرائن کے معاملے میں اصلی مسئلہ مغربی ممالک کی نیٹو کو توسیع دینے کی پالیسی ہے ۔ مغربی ممالک ہرجگہ اپنا اثر و نفوذ قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں امریکہ اور یورپی ممالک کی سازشوں کے بارے میں آگاہ رہنا چاہیے کیونکہ وہ مغربی اور مشرقی ایشیائي ممالک کے استقلال پر مہلک ضرب وارد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس ملاقات میں ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی بھی موجود تھے۔ قازقستان کے صدر قاسم ژامرت توکایف نے ایرانی صدر کے ساتھ مذاکرات کو بہت ہی عمدہ قراردیتے ہوئے کہا کہ قزاقستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ قازقستان کے صدر نے دونوں ممالک کے تاریخي اور ثقافتی اشتراکات کو مضبوط اور مستحکم قراردیا اور یوکرائن کے بارے میں اپنے نظریات کو بیان کیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں