شیطانی طاقتوں کے مقابل مسلح افواج کی معجزانہ کارکردگی / دنیا ایران کو فاتح تسلیم کر رہی ہے، برگیڈیر جنرل میراحمدی

برگیڈیر جنرل سید مجید میراحمدی، سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف برائے انٹیلی جنس اور مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی سیکیورٹی کے انچارج نے “تیسرے مقدس دفاع ” کہا ہے فوج نے اسلام اور سرزمینِ ایران کے دفاع میں اپنی مسلسل جدوجہد کے تسلسل میں اس غیر متوازن اور سخت جنگ میں بھی آٹھ سالہ دفاعِ مقدس کی طرح نمایاں اور مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
خبر کا کوڈ: 5837
تاریخ اشاعت: 01 May 2026 - 22:15 - 23July 2647

دفاعی و سکیورٹی گروپ، دفاع پریس سے گفتگو کرتے ہوئے برگیڈیر جنرل سید مجید میراحمدی، سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف برائے انٹیلی جنس اور مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی سیکیورٹی کے انچارج  نے “تیسرے مقدس دفاع ”  یعنی موجودہ جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ

فوج نے اسلام اور سرزمینِ ایران کے دفاع میں اپنی مسلسل جدوجہد کے تسلسل میں اس غیر متوازن اور سخت جنگ میں بھی آٹھ سالہ دفاعِ مقدس کی طرح نمایاں اور مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

برگیڈیر جنرل سید مجید میراحمدی

انہوں نے “تیسرے  مقدس دفاع ” کے دوران ایران کے خلاف قائم ہونے والے اتحاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ

اس جنگ میں دنیا کی بظاہر برتر اور شیطانی طاقتیں، جن میں شدت پسند امریکہ، صیہونی حکومت اور بعض دیگر ممالک شامل تھے، ایران کے خلاف صف آرا ہوئے، مگر اپنے اہداف کے حصول میں ناکام رہے۔مسلح افواج نے نصرتِ الٰہی، شہید رہبرِ انقلاب کی ہدایات و تدابیر، عوامی حمایت اور حضرت آیت‌الله العظمی امام مجتبیٰ خامنہ‌ای کی قیادت کے زیرِ سایہ ایسی کارکردگی دکھائی کہ دنیا حیران ہے کہ ایرانی قوم اور اس کی افواج نے کس طرح ان بڑی طاقتوں کے سامنے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس جنگ میں نقصانات بھی اٹھانے پڑے، کیونکہ جنگ کی فطرت یہی ہے کہ دونوں فریق متاثر ہوتے ہیں۔ ایران کو مادی نقصان بھی ہوا اور عظیم شخصیات کی شہادت بھی ہوئی، جن میں سرفہرست رہبرِ معظم کی شہادت ہے؛ تاہم اس کے باوجود آج عالمی سطح پر ایران اور اس کی مسلح افواج کو اس میدان کا فاتح تسلیم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے  اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج نے دیگر مسلح افواج، خصوصاً سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شانہ بشانہ اس عظیم معرکے میں کلیدی کردار ادا کیا اور اس مقدس راہ میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

آخر میں برگیڈیر جنرل میراحمدی نے نصرتِ الٰہی کے وعدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ

اللہ کے فضل و کرم  سے ایرانی قوم حتمی فتح ضرور دیکھے گی اور کامیابی کا جشن منائے گی۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً