تباہ کُن میزائلوں اور ڈرونز سے دشمن کے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، آئی آر جی سی کی بحریہ
دفاعی و سکیورٹی گروپ، دفاع پریس کے مطابق، آئی آر جی سی کی بحریہ کی کمان نے اعلان کیا ہے کہ دشمن کی جارحیت کے بعد اس کے بحری جہازوں پر حملہ کیا گیا۔

جنگ بندی کی خلاف ورزی اور امریکی دہشت گرد فوج کی جانب سے بندر جاسک کے قریب اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک آئل ٹینکر پر حملے اور امریکی دہشت گرد فوج کے ڈسٹرائرز کے آبنائے ہرمز کے قریب آنے کے بعد، ایک انتہائی وسیع اور دقیق مشترکہ آپریشن کے دوران مختلف اقسام کے اینٹی شپ بیلسٹک اور کروز میزائلوں اور تباہ کُن ڈرونز کے ذریعے دشمن کے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔
شدید دھماکہ خیز وارہیڈز کے ساتھ دشمن کے ڈسٹرائرز پر بھرپور فائر کیا گیا۔
انٹیلیجنس نگرانی کے مطابق امریکی دشمن کو قابلِ ذکر نقصان پہنچا ہے اور دشمن کے تین جارح جنگی جہاز تیزی کے ساتھ آبنائے ہرمز کے علاقے سے فرار ہو گئے۔
لنک کاپی کر دیا گیا تھا۔
آپ کی رائے
