گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 24 جہاز آبنائے ہرمز سے گزر گئ

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 24 جہازوں نے آبنائے ہرمز کے ذریعے آمد و رفت کی۔
خبر کا کوڈ: 5927
تاریخ اشاعت: 30 May 2026 - 12:31 - 21August 2647

دفاع پریس کے دفاعی و سیکیورٹی گروپ کے مطابق، آئی آر جی سی کی بحریہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے اعلان کیا:

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 24 جہاز آئی آر جی سی اور وزارتِ خارجہ کے ساتھ تعاون کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں۔

ابنائے ہرمز

اس حوالے سے بتایا گیا کہ جہازوں کی تعداد اس سے زیادہ ہے تاہم ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے روزانہ ایک معین تعداد کو گزرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

آئی آر جی سی کی بحریہ کے اقدامات کے باعث، ایران کی جانب سے متعین کردہ راستے میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی سلامتی کی ضمانت دی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت میں تیزی آئی ہے، تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ جنگ سے پہلے کی صورتحال بحال ہو گئی ہے۔ فوجی جہازوں اور دشمن ممالک سے وابستہ جہازوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید تاکید کی گئی کہ جو بھی جہاز ایران کے زیرِ انتظام علاقے میں بغیر اجازت کے داخل ہوگا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً