آبنائے ہرمز ہمیشہ ایران کے کنٹرول میں رہے گی، بروجردی

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن نے خلیج فارس میں ایران کی طاقت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایک اسٹریٹجک آبی گزرگاہ ہے اور یہ ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اختیار اور کنٹرول میں رہے گی۔
خبر کا کوڈ: 6108
تاریخ اشاعت: 27 July 2026 - 22:43 - 19October 2647

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن علاءالدین بروجردی نے دفاعی اور سیاسی امور کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبصرہ کیا اور کہا کہ آبنائے ہرمز کی حیثیت بالکل واضح ہے۔

علاءالدین بروجردی

انہوں نے کہا:

“یہ اسٹریٹجک آبی گزرگاہ اسلامی جمہوریہ ایران کے کنٹرول میں ہے اور تاریخ کے ہر دور میں ہمارے اختیار میں رہے گی”۔

بروجردی نے اپنی گفتگو میں بحیرۂ احمر اور آبنائے باب المندب کی صورتحال کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ:

“آبنائے باب المندب یمنیوں کے کنٹرول میں ہے اور سعودی عرب کی جانب سے یمن پر عائد وسیع پابندیوں کے تناظر میں انہوں نے جوابی اقدام کے طور پر اس آبی گزرگاہ کو اپنے کنٹرول میں رکھا ہوا ہے۔ اس معاملے کا تجزیہ یمن اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کے تناظر میں کیا جانا چاہیے”۔

انہوں نے مزاحمتی محاذ میں یمن کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا:

“مزاحمتی محاذ کے ایک اہم ستون کی حیثیت سے یمن کا مؤقف ہمیشہ انقلابی رہا ہے اور آج بھی ویسا ہی ہے۔ یمنی خلیج فارس سے متعلق پیش رفت میں بھی دانشمندانہ کردار ادا کر رہے ہیں”۔

بروجردی نے جنگ بندی کے بعد امریکہ کی حالیہ سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں واشنگٹن کی اسٹریٹجک ناکامی کا نتیجہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا:

“امریکی مختلف شرارت آمیز کارروائی کر رہے ہیں کیونکہ شکست خوردہ فریق ہمیشہ اپنی ناکامی کی تلافی کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ٹرمپ اور امریکہ کی ساکھ نہ صرف خود امریکہ کے اندر بلکہ نیٹو کے اتحادیوں اور عالمی سطح پر بھی شدید متاثر ہوئی ہے لہٰذا ان تمام حرکات کو کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جانا چاہیے”۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں