کیمپ ’’تیتین‘‘ پر آئی آر جی سی کے میزائل حملے میں بڑی تعداد میں امریکی فوجی ہلاک

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ اردن میں امریکی میرینز کی چھاؤنی، جسے ’’کیمپ تیتین‘‘ کہا جاتا ہے، کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
خبر کا کوڈ: 6209
تاریخ اشاعت: 02 September 2026 - 22:46 - 23November 2647

دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے آپریشن ’’جارحیت کی سزا‘‘ کے اعلامیہ نمبر 4 میں اعلان کیا: اردن میں امریکی میرینز کی چھاؤنی، جسے ’’کیمپ تیتین‘‘ کہا جاتا ہے، بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنائی گئی، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔

سپاه

اس اعلامیے کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ قاصم الجبارین

قَاتِلُوهُمْ يُعَذِّبْهُمُ اللَّهُ بِأَيْدِيكُمْ وَيُخْزِهِمْ وَيَنْصُرْكُمْ عَلَيْهِمْ وَيَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ

اسلامی ایران کی بہادر اور قیام کرنے والی قوم!

دہشت گرد اور شکست خوردہ امریکی فوج نے اسلام کے مجاہدین کا براہِ راست مقابلہ کرنے سے عاجز ہو کر سیریک میں ایک رہائشی مکان پر وحشیانہ حملے کے ذریعے دو پاکیزہ نوجوانوں کے نکاح کی تقریب کے مقام کو خون میں نہلا دیا اور ہمارے تقریباً پچاس عزیز شہریوں کو شہید اور زخمی کر کے میناب سکول اور لامرد اسٹیڈیم کی وحشیانہ کارروائیوں کی یاد تازہ کر دی۔

طفل کُش امریکی حکومت نے اس مجرمانہ حملے میں ایک بار پھر متعدد افراد، جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا، کو شہید کر کے ایرانی عوام کے خلاف اپنی گہری دشمنی اور کینہ پروری کو آشکار کر دیا۔

اس وحشیانہ شرارت کے جواب میں، سپاہ کی ایرو اسپیس فورس کے بہادر مجاہدین نے آپریشن ’’جارحیت کی سزا‘‘ کی دوسری لہر میں مقدس کوڈ ورڈ ’’یا رسول اللہ (ص)‘‘ کے ساتھ اردن میں امریکی میرینز کی چھاؤنی، جسے ’’کیمپ تیتین‘‘ کہا جاتا ہے اور جو خلیجِ عقبہ کے ساحل پر واقع ہے، پر بیلسٹک میزائلوں سے شدید حملہ کیا۔ اس کارروائی میں بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا اور دشمن کی متعدد اہم تنصیبات اور حملہ آور ہیلی کاپٹرز کو تباہ کر دیا گیا۔

اسلام کے مجاہدین کی انتقامی کارروائی جاری ہے۔

وَ مَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِیزِ الْحَکِیمِ

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں