آبنائے ہرمز میں تیسرے سپر آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی
دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ آج صبح آبنائے ہرمز میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تیسرے سپر آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اس میں آگ لگ گئی۔

سپاہ کی بحریہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس آئل ٹینکر نے اپنا نیویگیشن سسٹم بند کر رکھا تھا اور سپاہ کی بحریہ کی تنبیہات کو نظر انداز کرتے ہوئے، سابقہ خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کی طرح آبنائے ہرمز سے نکلنے اور وہاں کے نظم و ضبط اور سلامتی میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جس پر اسے نشانہ بنایا گیا۔
سپاہ کی بحریہ نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے علاقے میں تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں کی جانب سے جارحیت کرنے والی اور لوٹ مار میں ملوث امریکی دہشت گرد اور اسمگلر فوج کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون کا ہماری جانب سے سخت جواب دیا جائے گا۔
