02 February 2025

لندن میں ایرانی سفارتخانہ پر شیرازی فرقہ کے حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا

لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر بعیدی نژاد نے ایرانی سفارتخانہ پر شیرازی فرقہ کے طرفداروں کے حملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتخانہ پر حملہ کرنے والے صادق شیرازی کے طرفدار شرپسندوں کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۶۹۴
تاریخ اشاعت: 11:41 - March 10, 2018

لندن میں ایرانی سفارتخانہ پر شیرازی فرقہ کے حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حمید بعیدی نژاد نے اپنے ٹوئيٹر پیغام میں ایرانی سفارتخانہ پر شیرازی فرقہ  کے شرپسندوں کے حملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتخانہ پر حملہ کرنے والے صادق شیرازی کے طرفدار شرپسندوں کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ چند شر پسند افراد  سفارتخانہ کی دیوار پھلانگ کرسفارتخانہ کے اندر پہنچ گئے ۔

شرپسندوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم کو سرنگوں کرکے اس کی توہین کی ۔ ایرانی حکام کے خلاف نعرے بازی کی اور اہل سنت کے مقدسات کی بھی توہین کی۔

انھوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے سید صادق شیرازی اور اس کے بیٹے سید حسین شیرازی کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ برطانوی حکومت نے اس واقعہ پر معافی مانگتے ہوئے حملہ آور شرپسندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ادھر سید صادق شیرازی کے میڈيا انچارج نے کہا ہے کہ ایرانی سفارتخانہ پر حملہ آوروں کا تعلق شیرازی گروہ سے ہے اور شیرازي گروہ  عراق اور دیگر ممالک ميں بھی ایران کے خلاف اپنے اقدامات کو جاری رکھےگا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں