ایران - صفحہ 4

ایران

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی حج و زیارات کے لئے ولی فقیہ کے نمائندے سے ٹیلیفونک گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے حج اور زیارات کے لئے ولی فقیہ کے نمائندے اور ایرانی حجاج کے سرپرست حجت الاسلام و المسلمین سید عبد الفتاح نواب کی سرزمین مکہ روانگی کے موقع پر ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے تمام حجاج کرام کے لئے قبولیت حج کی دعا کی۔
خبر کا کوڈ: 5648   تاریخ اشاعت : 2022/07/09

ترجمان چینی وزارت خارجہ:

چین، ایران کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں کا مخالف ہے

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ بیجنگ ہمیشہ امریکہ کی غیر قانونی اور ناقابل جواز یکطرفہ پابندیوں کا مخالف رہا ہے۔ ہم امریکی فریق سے چاہیں گے کہ پابندیوں کا سہارا لینے کا غلط رویہ ہر سطح پر ترک کر دے اور ایٹمی معاہدے کی دوبارہ سے پیروی شروع کرنے کے لئے ہونے والے مذاکرات کی مدد کرے۔
خبر کا کوڈ: 5646   تاریخ اشاعت : 2022/07/09

قائد معظم انقلاب اسلامی کا پیغام حج/امریکہ اسلام کو بیداری اور سعادت کی راہ سے ہٹانے کی کوشش میں ہے

قائد معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امسال بھی حجاج کرام کے نام رہنما پیغام جاری کیا جس میں آپ نے حج کے رموز و اسرار، عالم اسلام کی توانائیوں اور چیلنجز اور دشمنوں کی سازشوں کی نشاندہی کی۔
خبر کا کوڈ: 5644   تاریخ اشاعت : 2022/07/08

ایران کی جاسوسی کے شبے میں نائب برطانوی سفیر کی شناخت کی تصدیق

پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس نے ایران میں جاسوسی سرگرمیوں کے شبے میں متعدد غیر ملکی سفارت کاروں کی شناخت کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 5639   تاریخ اشاعت : 2022/07/07

ایرانی سفیر کی پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات

پاکستان کے وزیر خزانہ نے پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی سے ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد تجارتی تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 5641   تاریخ اشاعت : 2022/07/07

ایرانی صدر کے اپنے وینزویلا ہم منصب کے نام پیغام میں:

مزاحمت کیساتھ کامیابی حاصل ہوگی

ایرانی صدر مملکت نے وینزویلا کے عوام اور حکومت کو اس ملک کے یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 5634   تاریخ اشاعت : 2022/07/06

قطری وزیر خارجہ تہران پہنچ گئے، امیر عبداللہیان سے ملاقات

قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کچھ ہی دیر پہلے تہران پہنچ گئے۔
خبر کا کوڈ: 5635   تاریخ اشاعت : 2022/07/06

علی باقری:

صہیونی حکومت ایران پر حملے کرنے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتا ہے

نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 5638   تاریخ اشاعت : 2022/07/06

علامہ ساجد علی نقوی:

چھ جولائی عادلانہ نظام کے قیام اور عوامی و بنیادی حقوق کی پاسداری کا دن ہے

علامہ سید ساجد علی نقوی نے 6 جولائی “یوم فقہ جعفریہ “کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ مشہور مقولہ ہے ”ہرکہ آمد عمارت نوساخت “ جو بھی آیا اُس نے نئی عمارت تعمیر کی اوردنیاکی روایت جوکہ پاکستان میں زیادہ مروّج ہے کہ “جو بھی آیا وہ ایک نیا نعرہ لے کر آیا“۔
خبر کا کوڈ: 5632   تاریخ اشاعت : 2022/07/05

امیر عبداللہیان:

سفارت کاری کا راستہ کھلا ہے/ ایران ہمیشہ اپنے وعدوں کا وفادار رہا ہے

ایرانی وزیر خارجہ نے ویانا اور دوحہ میں ہونے مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس وقت سفارت کاری کا راستہ کھلا ہے اور ہم ایک اچھے اور پائیدار معاہدے کے حتمی نقطہ تک پہنچنے کے لیے سنجیدہ اور مخلص ہیں اور ہمیشہ مذاکرات میں اپنے مثبت خیالات اور تجاویز پیش کی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 5631   تاریخ اشاعت : 2022/07/05

امیرعبداللہیان کی آذری وزیر خارجہ سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے آذری ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ: 5623   تاریخ اشاعت : 2022/07/04

ایرانی وزیر خارجہ کی بشار اسد سے ملاقات/شام پر غاصب اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

امیر عبداللہیان نے شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور مغربی حلقوں کی خاموشی اور دعویدار مغربی ممالک کے رد عمل نہ دکھانے کو ان ممالک کے دوہرے معیارات کی علامت قرار دیا۔
خبر کا کوڈ: 5624   تاریخ اشاعت : 2022/07/04

پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین کا ایرانی زلزلہ متاثرین سے اظہار ہمدردی

پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین نے صوبے ہزمرگان کے حالیہ زلزلے کے نتیجے میں کئی ایرانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی پارلیمنٹ اور حکومت کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ: 5625   تاریخ اشاعت : 2022/07/04

جنرل سلامی:

طاقت کا توازن اسلام اور اسلامی انقلاب کے حق میں بدل گیا ہے،

جنرل سلامی نے کہاکہ جب دشمن ملکوں کو تقسیم کرنے کے منصوبے کو مکمل نہیں کر پارہا، جب صیہونی حکومت دریائے نیل سے فرات تک حکومت کرنے کی سوچ رکھنے کے باوجود اپنے اردگرد کنکریٹ کی مضبوط دیوار بنانے پر مجبور ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ طاقت کا توازن اسلام اور اسلامی انقلاب کے حق میں بدل گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 5618   تاریخ اشاعت : 2022/07/03

تہران شام کے اندر ترکی کی فوجی کاروائیوں کا پرزور مخالف ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے شام کے دورے کے موقع پر دمشق پہنچے پر کہا کہ تہران شام کے اندر ترکی کی فوجی کاروائیوں کا پرزور مخالف ہے۔
خبر کا کوڈ: 5620   تاریخ اشاعت : 2022/07/03

ایرانی صدر اور پوٹین کی اشک آباد میں ملاقات

ایرانی صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اور روسی صدر ولادیمیر پوٹین کی ترکمانستان میں ملاقات ہوئی۔ جس میں اہم دوطرقہ، علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 5611   تاریخ اشاعت : 2022/06/30

قائد معظم انقلاب اسلامی:

شہید بہشتی صحیح معنوں میں ایک برجستہ شخصیت تھے

قائد معظم انقلاب اسلامی نے "معاشروں میں ناقابل تغیر خدائی روایات" کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ آج سے 40 برس پہلے انتہائی تلخ اور سخت حالات میں اگر اسلامی جمہوریہ ایران کو حیرت انگیز کامیابی اور سربلندی حاصل ہوئی تو اس کی وجہ ثابت قدمی اور دشمن کے مقابلے میں خوفزدہ نہ ہونا ہے۔
خبر کا کوڈ: 5605   تاریخ اشاعت : 2022/06/29

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی:

پاکستان کی سلامتی ایران کی سلامتی کے مترادف ہے

جنرل سلامی نے غاصب صہیونی حکومت کو اسلام اور دنیا کی دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونیوں کی اصلی پشت پناہ امریکہ ہے جو اسلام کی فرمانروائی کا ازلی دشمن ہے ۔ جو لوگ صہیونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے تگ و دو کر رہے ہیں انہیں سمجھ لینا چاہیے کہ اس حماقت کا انجام بہت برا اور تلخ ہوگا
خبر کا کوڈ: 5607   تاریخ اشاعت : 2022/06/29

اردگان سے ملاقات میں امیر عبداللہیان کی گفتگو؛

شام کے بحران کے حل کا واحد راستہ سیاسی حل ہے

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے دورہ ترکی کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات میں شام کی صورتحال کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی نقطہ نظر کو بحران کے حل کا واحد راستہ قرار دیا۔
خبر کا کوڈ: 5608   تاریخ اشاعت : 2022/06/29

جنرل ندیم رضا کی ایرانی صدر سے ملاقات؛

امریکہ نے افغانستان کو بربادی اور تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا/ایران پاکستان کا قریبی دوست ہے

جنرل ندیم رضا نے ایرانی صدر سے ملاقات میں کہاکہ پاکستانی فوج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین کی حیثیت سے ہمیشہ میری سوچ یہی رہی ہے کہ ایران پاکستان کا قریبی دوست ہے اور گزشتہ ایک ماہ میں پاکستانی حکام کی جانب سے ایران کے متعدد سفارتی دورے اس بات کی دلیل ہیں.
خبر کا کوڈ: 5606   تاریخ اشاعت : 2022/06/29

مقبول خبریں