اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

طالبان سے مذاکرات کرنا حکومت افغانستان کی ذمہ داری ہے، پاکستان

پاکستانی فوج کے ترجمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کرنا حکومت افغانستان کی ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۲۷
تاریخ اشاعت: 0:04 - April 05, 2018

طالبان سے مذاکرات کرنا حکومت افغانستان کی ذمہ داری ہے، پاکستانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فوج کے ترجمان جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے نہیں ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں داعش کی موجودگی اور اس کی سرگرمیوں کی بھی سختی کے ساتھ تردید کی۔

بحران افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ طالبان پر پاک فوج کا کوئی اثر و رسوخ نہیں ہے اور طالبان سے مذاکرات کرنا حکومت افغانستان کی ذمہ داری ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے اس ترجمان نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے لیکن بقول ان کے ہندوستان اس پر توجہ نہیں دے رہا ہے اور کشمیریوں کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں