16 October 2024

امریکا اور پاکستان کے درمیان سفارتی جنگ

امریکا نے پاکستانی سفارتی عملے کی نقل و حرکت محدود کرتے ہوئے ان پر نئی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۴۸
تاریخ اشاعت: 15:31 - April 12, 2018

امریکا اور پاکستان کے درمیان سفارتی جنگمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکا نے پاکستانی سفارت کاروں کی نقل و حرکت کے لیے نیاضابطہ اخلاق تیار کرلیا جس کے تحت پاکستانی سفارتی عملے کو 45 کلومیٹر کے علاقے تک محدود کردیا گیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم مئی سے پاکستانی سفارت کار سفارت خانے اور قونصل خانوں سے 45 کلو میٹر سےدور جانے کے لیے اجازت لینے کے پابند ہوں گے جب کہ سفارت کاروں کو اپنی رہائش بھی 45 کلو میٹر کے اندر رکھنا ہو گی۔

پاکستانی سفارت کار  یکم مئی سے نئے ہدایت نامے پر عملدرآمد کے پابند ہوں گےجب کہ اس پابندی سے پاکستانی سفارتی عملے کو کام میں نئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب پاکستان میں امریکی ملٹری اتاشی کی گاڑی سے پاکستانی نوجوان کی ہلاکت کے واقعے پر دفترخارجہ نے امریکی سفیرکو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور امریکی ملٹری اتاشی کی پاکستان سے جانے پر پابندی عائد کردی جس پر امریکہ نے اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں