16 October 2024

ہندوستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں

ہندوستان کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ہندوستان اپنے پڑوسیوں سمیت تمام ممالک کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۰
تاریخ اشاعت: 13:09 - February 02, 2018

ہندوستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے چنڈی گڑھ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے دعوی کیا کہ بار بار کی یقین دہانیوں کے باوجود  پاکستان جنگ بندی کی خلا ف ورزی کر رہا ہے انہوں نے پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان جیسے ایک طاقت ور ملک کی نرمی اور شرافت کو اس کی کمزوری نہ سمجھے۔

ہندوستان کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ہندوستان اپنے پڑوسیوں سمیت تمام ممالک کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ بھی اس نے دوستانہ رشتے برقرار رکھنے کی پہل کی ہے اور اس پڑوسی ملک کو بھی ہندوستان کے تئیں دوستانہ رویہ رکھنا چاہئے۔

پنجاب میں پاکستان سے متصل سرحد پر خاردار تار لگانے کے منصوبے کو مرکز کے ذریعہ سرد خانے میں ڈالے جانے کے سلسلے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کچھ بھی ٹھنڈے بستے میں ڈالا نہیں گیا ہے۔ البتہ پورے ملک میں سرحد کے تعلق سے ہونے والے منظم جرائم اور دفاعی پہلوؤں کے پیش نظر خاردار تار لگانے کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پر کنٹرول لائن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں