اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاک محرم ایسوسی ایشن کے تحت عشرہ محرم کی مرکزی مجالس

شہرقائد کے نشترپارک میں مرکزی مجلس سے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب کرینگے۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۳۰
تاریخ اشاعت: 15:56 - September 10, 2018

پاک محرم ایسوسی ایشن کے تحت عشرہ محرم کی مرکزی مجالسمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاک محرم ایسوسی ایشن کے تحت عشرہ محرم کی مرکزی مجالس یکم تا 8 محرم روزانہ شام 4:30 بجے نشتر پارک میں ہونگی۔

رپورٹ کے مطابق 9 محرم کو مجلس صبح 9:45 پر ہوگی اور 10 محرم کو مجلس صبح 8 بجے ہوگی جس کے بعد مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوگا ان مجالس میں سوز خوانی،سلام بھی پیش کیئے جائینگے۔

مرکزی مجلس نشترپارک میں شام 4:30بجے منعقد ہوگی جس سے ممتاز عالم دین مولانا شہنشاہ حسین نقوی خطاب کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق نشتر پارک میں مرکزی مجلس یکم سے 8 محرم الحرام تک شام 4:30 بجے جبکہ 9 محرم الحرام کو صبح 9:45 بجے اور یوم عاشورہ کے دن صبح 8 بجے منعقد ہوگی، 8،9،10 کو نشترپارک سے جلوس برآمد ہوں گے، 10 محرم الحرام کو صبح مرکزی مجلس کے بعد علم و ذوالجناح کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں پرانی نمائش، ایم اے جناح روڈ، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، تبت سینٹر، ڈینسوہال، لائٹ ہائوس سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر اختتام پزیر ہوگا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں