16 October 2024

پاسداران انقلاب اسلامی ملک کی ارضی سالمیت کے دفاع میں ایک لمحہ بھی غفلت نہیں کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب اسلامی ملک کی ارضی سالمیت ،عزت اور شرف کے دفاع میں ایک لمحہ بھی غفلت نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۴۹
تاریخ اشاعت: 12:21 - February 13, 2021

پاسداران انقلاب اسلامی ملک کی ارضی سالمیت کے دفاع میں ایک لمحہ بھی غفلت نہیں کریں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب اسلامی ملک کی ارضی سالمیت ،عزت اور شرف کے دفاع میں ایک لمحہ بھی غفلت نہیں کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق میجر جنرل سلامی نے سپاہ کی ملک کے جنوب مغرب میں پیغمبر اعظم (ص) 16 نامی مشقوں کے اختتام کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ نے ان مشقوں کے دوران ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک کی ارضی سالمیت، عزت و شرف کے دفاع میں ایک لمحہ بھی غفلت نہیں کرےگی۔ انھوں نے کہا کہ سپاہ کی بری فوج طاقت، قدرت اور مہارت کے ساتھ آگے کی سمت رواں دواں ہے۔ میجر جنرل سلامی نے فوجی مشقوں میں شریک کمانڈروں اور خطے کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ کی بری فوج ملک و قوم کی عزت ، اقتدار اور استقلال کی ضامن ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم ملک و قوم کے خلاف دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے پہلے سے کہیں زيادہ قوی اور مصمم ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں