مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے کمانڈرانچیف کے سینیئر مشیر میجر جنرل سید یحی رحیم صفوی نے جمعہ کے روز صوبہ خوزستان میں اعلی فوجی حکام اور کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو معلوم ہے کہ ایران ، افغانستان اور عراق نہیں ہے اور مسلط کردہ جنگ کے بعد ایران اس حد تک طاقتور ہوا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کو معلوم ہو چکا ہے کہ ایران کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔
میجرجنرل سید یحی رحیم صفوی نے کہا کہ ایران بڑی علاقائی طاقت ہے اور وہ مغربی ایشیا میں امن و استحکام کو بر قرار کرنے والا ملک ہے۔
ایران کی مسلح افواج کے کمانڈرانچیف کے سینیئر مشیر کا کہنا تھا کہ ایران کے دشمنوں کی دھمکیوں کا اسٹائل بدل گیا ہے اوراب وہ ایران میں بد امنی اور دھونس و دھمکی کے ذریعے اپنے مقاصد تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں جس میں انھیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
پیغام کا اختتام/