اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

دنیا کو جوہری جنگ کے خطرے کونظرانداز نہیں کرنا چاہیے

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو جوہری جنگ کے خطرے کونظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۴۵
تاریخ اشاعت: 19:22 - April 26, 2022

دنیا کو جوہری جنگ کے خطرے کونظرانداز نہیں کرنا چاہیےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ  سرگئی لاوروف نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو جوہری جنگ کے خطرے کونظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے ایک بیان میں کہا کہ  یہ مصنوعی طورپر خطرہ کھڑا کرنے کی بات نہیں بلکہ جوہری جنگ کا  حقیقی خطرہ موجود ہے۔ ہمیں اسے نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔روسی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ہم اس خطرے کو کم کرنا چاہتے ہیں۔نیٹو اپنے پراکسی کے ذریعے روس سے جنگ میں مصروف ہے اوراپنے پراکسی کو ہتھیار بھی فراہم کررہا ہے۔ جنگ کا مطلب جنگ ہوتا ہے۔ روس نے اپنے سرحد پر نیٹو کی سرگرمیاں روکنے کے لئے یوکرائن کے خلاف دو ماہ قبل فوجی آپریشن شروع کیا تھا جو اب بھی جاری ہے جبکہ امریکہ اور یورپی ممالک کی طرف سے یوکرائن کو بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں