مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خالد قدومی نے ایران کے قومی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی حالیہ جنگ میں تحریک مزاحمت کی کامیابی نے صیہونی حکام کو واضح پیغام دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا پیغام یہ ہے کہ فلسطینی عوام ہرجارحیت کا نہ صرف مقابلہ کریں گے بلکہ دشمن کو اس کا مناسب جواب بھی دیا جائے گا۔
تہران میں مقیم حماس کے نمائندے نے کہا کہ حالیہ جنگ کے دروان تحریک مزاحمت کو دو کامیابی حاصل ہوئی ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ ہم نے دشمن کو بقول ان کے کھیل کے ضابطے تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی اور دوسرے یہ کہ صیہونیوں کے دفاعی نظام کو ناکارہ ثابت کردیا۔خالد قدومی نے اس امید کا اظہار کیا کہ غزہ کا ظالمانہ محاصرہ ختم ہوکے رہے گا اور فلسطین کے عوام آخر کار قدس شریف کو آزاد کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
پیغام کا اختتام/