16 October 2024

قفقاز کے علاقہ میں جنگ کا تلخ اور ناگوار تجربہ تکرار نہیں ہونا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ظریف نے نخجوان کے دورے کے دوران قفقاز کے مستقبل کو بہت ہی اہم اور حیاتی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قفقاز کے علاقہ میں جنگ کا تلخ اور ناگوار تجربہ تکرار نہیں ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۹۳
تاریخ اشاعت: 2:12 - January 31, 2021

قفقاز کے علاقہ میں جنگ کا تلخ اور ناگوار تجربہ تکرار نہیں ہونا چاہیےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ظریف نے نخجوان کے دورے کے دوران قفقاز کے مستقبل کو بہت ہی اہم اور حیاتی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قفقاز کے علاقہ میں جنگ کا تلخ اور ناگوار تجربہ تکرار نہیں ہونا چاہیے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے نخجوان کی پارلیمنٹ کے سربراہ واصف طالب اوف کے ساتھ ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ میں جناب واصف طالب اوف کی میزبانی کا تہہ دل شکر گزار ہوں ۔ انھوں نے کہا نخجوان کا قفقاز کے علاقہ میں امن و صلح کے قیام میں اہم کردار ہے اور جمہوریہ خود مختار نخجوان کا مواصلاتی شعبہ میں نقش بھی کافی اہم ہے اور ہم اس طرح خلیج فارس کو روس اور بحر اسود سے متصل کر سکتے ہیں ۔ ایرانی وزير خارجہ ظریف نے خطے کے 5 ممالک روس، آذربائیجان، جارجیا ، آرمینیا ، ترکی اور نخجوان کے اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں