ہم نے امریکی بحریہ کو کاری ضربیں لگائیں، ایڈمرل بمانی
دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کے مطابق، ایرانی فوج کی بحریہ (نداجا) کے نائب کمانڈر ایڈمرل جنرل فرامرز بمانی نے ایک انٹرویو میں اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ایرانی بحریہ نے دونوں جنگوں کے بعد دشمن کی کمزوریوں کا جائزہ لیا اور ان کا مطالعہ کیا ہے اور اسی بات کے پیش نظر نئے ہتھیار تیار کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن جن نئے حربوں کو اختیار کرتا ہے، ایران بھی ان کے مقابلے میں نئے حربے استعمال کرتا ہے۔

ایڈمرل بمانی نے مزید کہا کہ دشمن نے سمندروں میں ایران کی سرحدوں سے بڑے پیمانے پر پسپائی اختیار کی ہے اور اب تیسری مسلط کردہ جنگ کے مقابلے میں ایران کی سرحدوں سے سب سے زیادہ فاصلے پر چلا گیا ہے۔
نداجا کے نائب کمانڈر نے واضح کیا کہ اگر دشمن نے اپنے محاسبات کی ایک نئی غلطی دہرانے کی کوشش کی تو ایرانی فوج کی بحریہ اس انداز میں جواب دے گی کہ دشمن کو پہلے کے مقابلے میں ہماری سرحدوں سے مزید دور جانا پڑے گا۔
