16 October 2024
اسلامی جمہوریہ ایران

امریکہ منافقین گروہ کی دہشتگردی کا ذمے دار ہے: ایران

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں مطالبہ کیا کہ امریکہ، ایران مخالف دہشتگرد تنظیم منافقین کی حمایت بند کرے. انہوں نے ملک دشمن گروہ منافقین کی امریکی حمایت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر اس تنظیم کی دہشتگردانہ کارروائیوں کی اصل ذمہ دار امریکی حکومت ہے.
خبر کا کوڈ: 1955    تاریخ اشاعت : 2018/07/24

ایران کے فکور میزائل پروڈکش لائن کا افتتاح

فضا سے فضا میں مار کرنے والے ایران کے فکور میزائل کی پروڈکش لائن کا پیر کو ایران کے وزیر دفاع کی موجودگی میں افتتاح ہو گیا۔
خبر کا کوڈ: 1947    تاریخ اشاعت : 2018/07/23

امریکا کی ایران سے کھلی عداوت و دشمنی

امریکی وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مخالفین کے ایک گروہ منجملہ دہشت گرد عناصر کے اجلاس میں شرکت کر کے ایک بار پھر ایران سے واشنگٹن کی کھلی دشمنی کا ثبوت پیش کیا ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ کے ایران مخالف بیان پر وہاں موجود کچھ لوگوں نے احتجاج بھی کیا۔
خبر کا کوڈ: 1944    تاریخ اشاعت : 2018/07/23

یورپی یونین کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کی حمایت: اطالوی سفیر

اٹلی کے سفیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک بھرپور انداز سے ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ بالخصوص اقتصادی شراکت داری کو جاری رکھے گا
خبر کا کوڈ: 1941    تاریخ اشاعت : 2018/07/23

ایران کو پابندیوں کی پرواہ نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی اور پارلیمنٹ کے امور میں خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کو پابندیوں کی پرواہ نہیں اور وہ اپنی خارجہ، علاقائی اور عالمی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1930    تاریخ اشاعت : 2018/07/23

چین کے بعد جاپانی کمپنیاں بھی ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کیلئے پرعزم

چین کی معروف کمپنی سینوپیک کے اعلان کے بعد جاپانی کمپنیوں نے بھی ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے اپنی حکومت سے امریکہ کے یکطرفہ پابندیوں کو نظرانداز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1928    تاریخ اشاعت : 2018/07/22

امریکی صدر شیر کی دم سے نہ کھیلیں، پشیمان ہونا پڑیگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکی صدر ٹرمپ کو مخاطب ہوکر کہا: "شیر کی دم سے نہ کھیلیں کیونکہ ایسا کرنے سے پشیمان ہونا پڑیگا۔"
خبر کا کوڈ: 1927    تاریخ اشاعت : 2018/07/22

ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے یورپ کے جواب کا انتظار نہیں کرے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایران اور یورپی ممالک کے مابین ہونے والے مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے یورپ کے جواب کا منتظر نہیں رہے گا۔
خبر کا کوڈ: 1922    تاریخ اشاعت : 2018/07/22

ایران ایٹمی معاہدے کے تعلق سے یورپی پیکیج کا انتظار نہیں کرے گا

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے تعلق سے وہ یورپ کے فیصلے اور جواب کا بہت دن تک انتظار نہیں کرے گا۔
خبر کا کوڈ: 1919    تاریخ اشاعت : 2018/07/22

علاقے کی بدامنی کے ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل علاقے میں بدامنی اور عدم استحکام کے ذمہ دار ہیں
خبر کا کوڈ: 1918    تاریخ اشاعت : 2018/07/22

یورپ، امریکی زیر سایہ سے نکل جائے: ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ملکوں کو چاہئے کہ وہ آزادانہ فیصلہ کریں اور امریکہ کے زیر سایہ سے نکل جائیں.
خبر کا کوڈ: 1893    تاریخ اشاعت : 2018/07/20

یورپ کے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے یورپ کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے کے پابندی کے تعلق سے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1881    تاریخ اشاعت : 2018/07/19

ایرانی فوج ہر طرح کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سینیئر کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کی فوج اپنی زمینی سمندری اور فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ہر اقدام کا منہ توڑ جواب دینے کی توانائی رکھتی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1873    تاریخ اشاعت : 2018/07/18

ہندوستان جوہری معاہدے پر کاربند: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان نےجوہری معاہدے پر کاربند رہنے پر تاکید کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1867    تاریخ اشاعت : 2018/07/17

دنیا کے ملکوں کے ساتھ تعلقات اور رواداری ایران کی خارجہ پالیسی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کی خارجہ پالیسی ملکوں کے ساتھ تعلقات اور رواداری پر استوار ہے۔
خبر کا کوڈ: 1853    تاریخ اشاعت : 2018/07/16

میجر جنرل باقری اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری ایک اعلیٰ سطحی عسکری وفد کے ہمراہ جلد ہی پاکستان کیلئے رخت سفر باندھیں گے۔
خبر کا کوڈ: 1839    تاریخ اشاعت : 2018/07/14

ویانا اجلاس عالمی سطح پر امریکہ کی گوشہ نشینی کا باعث: عراقچی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے معاون خصوصی اور اعلی ایرانی سفارتکار نے کہا ہے کہ ویانا اجلاس سے بخوبی واضح ہو گیا کہ عالمی سطح پر امریکہ گوشہ نشین ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1813    تاریخ اشاعت : 2018/07/11

غیر ملکی مداخلت خطے کے مسائل کا باعث

ایران نے کہا ہے کہ خطے کے مسائل کا حل بیرونی مداخلت نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: 1803    تاریخ اشاعت : 2018/07/09

ایران کیساتھ طویل المیعاد معاشی تعاون چاہتے ہیں: ایلچی روسی صدر

بحیرہ کیسپیئن ممالک سے متعلق روسی صدر کے خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ روس، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ طویل المیعاد معاشی تعاون کا خواہاں ہے.
خبر کا کوڈ: 1789    تاریخ اشاعت : 2018/07/07

یورپ، اقتصادی پیکیچ کی مد میں ایران سے کوئی نیا مطالبہ نہیں کر رہا: جوادظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کو تحفظ فراہم کرنے سے متعلق یورپ جو نیا اقتصادی پیکیچ ایران کو دینے والا ہے اس کی مد میں ہم سے کوئی نیا مطالبہ نہیں کر رہا۔
خبر کا کوڈ: 1777    تاریخ اشاعت : 2018/07/06

مقبول خبریں