ایران کی مسلح افواج - صفحه 4

ایران کی مسلح افواج

خطے میں امریکیوں کے تابوت اب ان کے ساز و سامان کا حصہ ہیں

حضرت خاتم الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے لکھا: امریکیوں اور ان کے کرائے کے کارندوں نے آج اپنے دل کی گہرائیوں تک یہ حقیقت محسوس کر لی ہے کہ اس خطے میں ان کے تابوت بھی ان کے فوجی ساز و سامان کا حصہ بن چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 6118   تاریخ اشاعت : 2026/07/30

شہید رہبر کے پاکیزہ خون کا انتقام قومی سلامتی کا دفاع ہے، جنرل میراحمدی

چیئرمین جنرل اسٹاف آف آرمڈ فورسز کے مشیر نے شہید رہبرِ انقلاب اسلامی کے خون کے انتقام کے شرعی اور بین الاقوامی پہلوؤں پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی سلامتی کا دفاع ہے اور مجرموں کو سزا دینا ہی ملک میں امن کی بحالی کا واحد راستہ ہے۔
خبر کا کوڈ: 6115   تاریخ اشاعت : 2026/07/30

ایرانی تجارتی جہاز کے خلاف یوکرین کی کارروائی بے جواب نہیں رہے گی، جنرل سنائی راد

سپریم کمانڈر کے عقیدتی اور سیاسی دفتر کے سیاسی معاون نے بحیرۂ خزر میں ایک ایرانی تجارتی جہاز پر یوکرین کے حالیہ حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یوکرینینز کی یہ کارروائی یقیناً بے جواب نہیں رہے گی۔
خبر کا کوڈ: 6114   تاریخ اشاعت : 2026/07/29

تین تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنا کر روک دیا گیا، آئی آر جی سی بحریہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ تین خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکرز کو نشانہ بنا کر روک دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 6113   تاریخ اشاعت : 2026/07/29

ایران کی میزائل طاقت کا ایندھن ولایت کی پیروکار ایرانی قوم کی فریاد ہے، جنرل موسوی

آئی آر جی سی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے کرج کے بچوں کے ایک گروپ کے خط کے جواب میں اس بات پر تاکید کی کہ ایران کی میزائل طاقت شہید کمانڈرز کی میراث ہے اور قوم کی حمایت پر استوار ہے اور لکھا: اللہ تعالیٰ ہماری قوم کو نصرت اور فتح عطا فرمائے۔
خبر کا کوڈ: 6111   تاریخ اشاعت : 2026/07/28

ایران کے دشمن پر حیران کُن کاری ضرب / جنگ بندی کا اصل مقصد آبنائے ہرمز پر قبضے کی راہ ہموار کرنا تھا

سپریم کمانڈر کے عقیدتی اور سیاسی دفتر کے سیاسی معاون نے حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے جنگ بندی دراصل آبنائے ہرمز پر قبضے کی کارروائی کے لیے ایک جال تھی جو ایرانی مجاہدین کی ثابت قدمی کے باعث ناکام ہو گئی جبکہ ایران کی ذہانت پر مبنی جارحانہ جوابی کارروائیوں نے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔
خبر کا کوڈ: 6110   تاریخ اشاعت : 2026/07/28

ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک ہر جارحیت اور ہر خطرے کے مقابلے میں ڈٹے رہیں گے، جنرل جہان شاہی

بری فوج کے کمانڈر نے کہا کہ مسلح افواج ایمان، عزم اور اسلامی ایران کی غیرت مند قوم کی حمایت پر بھروسہ کرتے ہوئے کبھی بھی ملک اور انقلابِ اسلامی کے اہداف کے دفاع سے دستبردار نہیں ہوں گی اور اپنے خون کے آخری قطرے تک ہر قسم کی جارحیت اور خطرے کے مقابلے میں ڈٹی رہیں گی۔
خبر کا کوڈ: 6109   تاریخ اشاعت : 2026/07/27

آبنائے ہرمز ہمیشہ ایران کے کنٹرول میں رہے گی، بروجردی

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن نے خلیج فارس میں ایران کی طاقت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایک اسٹریٹجک آبی گزرگاہ ہے اور یہ ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اختیار اور کنٹرول میں رہے گی۔
خبر کا کوڈ: 6108   تاریخ اشاعت : 2026/07/27

سافٹ اینڈ ہارڈ سٹرینتھ کے امتزاج نے ایران کی مسلح افواج کو عالمی سطح پر اونچا مقام عطا کیا ہے، جنرل طلائی نیک

وزارتِ دفاع اور مسلح افواج کی معاونت کے ترجمان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران کی دفاعی طاقت کی بنیاد ایمانِ الٰہی پر قائم ہے، کہا کہ جذبۂ شہادت، عوامی پشت پناہی سے حاصل ہونے والی سافٹ سٹرینتھ اور عسکری اور دفاعی ترقی کے امتزاج نے ملک کی مسلح افواج کو ایک طاقتور مقام عطا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 6107   تاریخ اشاعت : 2026/07/27

آنکھ کے بدلے آنکھ کے اصول کی بنیاد پر کے ایو حکومت کو مؤثر جواب دینے کی ضرورت

بحیرۂ مازندران میں ایرانی تجارتی جہاز پر یوکرین کا حملہ، ایران کی مسلح افواج کی sensitivity جانچنے کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے اور ضروری ہے کہ اس کا جواب ایک سوچے سمجھے اور طاقتور انداز میں دیا جائے۔ اگر کے ایو حکومت اس کارروائی کے بعد بچ نکلتی ہے تو وہ روس اور ایران، دونوں کے لیے ایک سنگین خطرہ بن جائے گی۔
خبر کا کوڈ: 6105   تاریخ اشاعت : 2026/07/26

دشمن کے ساتھ ہماری جنگ طویل اور حوصلہ طلب ہے، امریکی بری حملے کے منتظر ہیں،جنرل اسدی

حضرت خاتم الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر کے سابق معاون برائے انسپکشن نے کہا ہے کہ عظیم شیطان کی نابودی صبر، ثابت قدمی اور وقت کا تقاضا کرتی ہے۔ ان کے مطابق دشمن کے ساتھ جاری جنگ ایک طویل، حوصلہ طلب اور تسلسل رکھنے والی جنگ ہے، تاہم کامیابی انہی لوگوں کا مقدر بنتی ہے جو اللہ کی رضا اور اپنے فرض کی ادائیگی کے لیے میدان میں اترتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 6104   تاریخ اشاعت : 2026/07/25

بسیج مستضعفین آرگنائزیشن کا پیغام: بسیجی(رضاکار) بیت المقدس شریف کی آزادی تک شیطانی دشمن کے خلاف جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں

بسیج مستضعفین آرگنائزیشن نے خلیل الحیہ کی تحریکِ حماس کے سیاسی دفتر کے نئے سربراہ کی حیثیت سے تقرری کے بعد ایک پیغام جاری کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 6101   تاریخ اشاعت : 2026/07/23

کربلا کے زائرین کے راستے پر امریکہ کے حملے پر سپاہ کی جوابی کارروائی/ برطانیہ کو انتباہ: اپنے جرائم کا ریکارڈ میں اضافہ نہ کریں

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ جارح دشمن کو سزا دینے اور امریکی طفل کُش فوج کے آج صبح حضرت اباعبداللہ الحسینؑ کے زائرین کے راستے پر حملہ کرنے کے جرم کے جواب میں، سپاہ کے مجاہدین نے العدیری فوجی اڈے پر امریکی خصوصی الیکٹرانک وارفیئر یونٹ کو تباہ کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 6098   تاریخ اشاعت : 2026/07/23

دشمن کی جارحیت جاری رہی تو نئے عسکری منظرنامے نافذ کیے جائیں گے / جوابی حملوں کی نوعیت نئے مرحلے میں داخل ہوگی، جنرل اکرمی‌نیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان نے امریکہ کے ساتھ جاری محاذ آرائی کے نئے مرحلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دشمن ملک کے جنوبی علاقوں کے بنیادی ڈھانچے پر حملے جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے تو اسلامی جمہوریہ ایران نئی حکمتِ عملیوں اور عسکری منظرناموں پر عمل درآمد کرے گا تا کہ جارح قوتوں کے لیے جنگ جاری رکھنا ناممکن بنا دیا جائے۔
خبر کا کوڈ: 6097   تاریخ اشاعت : 2026/07/23

سپاہ کی بحریہ کا انتباہ: آبنائے ہرمز کے متبادل راستے استعمال نہ کیے جائیں

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے متبادل راستے غیر محفوظ اور خطرناک ہیں، ان کے استعمال سے گریز کیا جائے، بصورتِ دیگر اس کے سنگین اور ناقابلِ تلافی نتائج برآمد ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: 6096   تاریخ اشاعت : 2026/07/22

خاتم‌الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر کا امریکہ کو جوہری مراکز پر حملے کے حوالے سے انتباہ

حضرت خاتم‌الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے جوہری مراکز پر حملہ کیا گیا تو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے تمام مفادات، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے طاقتور حملوں کا ہدف بن جائیں گے۔
خبر کا کوڈ: 6095   تاریخ اشاعت : 2026/07/22

بحریہ کے کارکنوں کے خلاف امریکی جارحیت کے حوالے سے قانونی اور بین الاقوامی تعاقب کا عمل جاری

بحریہ کے کمانڈر: دشمن کی جانب سے بحریہ کے کارکنوں کے خلاف کیے گئے جرم کے تمام پہلو قانونی اور بین الاقوامی سطح پر زیرِ تعاقب ہیں اور اس کارروائی کے ذمہ دار عناصر کو اپنے جرم کا جواب دینا ہوگا۔
خبر کا کوڈ: 6092   تاریخ اشاعت : 2026/07/21

اردن میں امریکی دہشت گرد فوج کے ٹھکانے کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک، آئی آر جی سی کا اعلان

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ اردن کے علاقے الرکبان میں امریکی دہشت گرد اور طفل کُش فوج کے اہلکاروں کے رہائشی کمپلیکس کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: 6089   تاریخ اشاعت : 2026/07/21

اردن میں امریکی دہشت گرد فوج کے ٹھکانے کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک، آئی آر جی سی کا اعلان

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ اردن کے علاقے الرکبان میں امریکی دہشت گرد اور طفل کُش فوج کے اہلکاروں کے رہائشی کمپلیکس کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: 6089   تاریخ اشاعت : 2026/07/21

امریکہ کا ساتھ دینے والے ممالک کو آبنائے ہرمز سے گزرنے میں یقیناً مشکلات پیش آئیں گی، جنرل اکرمی‌نیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ جو ممالک امریکی دہشت گرد فوج کی جارحانہ اور غیرقانونی کارروائیوں میں اس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، انہیں یقیناً آبنائے ہرمز سے گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ: 6084   تاریخ اشاعت : 2026/07/20

ناظرین
احدث الاخبار