امریکہ - صفحه 2

امریکہ

جنرل ابن الرضا کا امریکہ سے خطاب: میدانِ جنگ میں تم ایرانی پہل اور صلاحیت کا مشاہدہ کرو گے

ڈیفنس منسٹری اینڈ آرمڈ فورسز سپورٹ کے نائب سربراہ نے امریکہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آپ میدان میں ایرانی پہل کا مشاہدہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 6299   تاریخ اشاعت : 2026/10/01

آبنائے ہرمز میں جھڑپیں جاری ہیں، جنرل محبی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے کہا: آبنائے ہرمز میں جھڑپیں جاری ہیں، تاہم کچھ عرصے سے امریکی ان جھڑپوں کا کوئی جواب نہیں دے رہے۔
خبر کا کوڈ: 6296   تاریخ اشاعت : 2026/09/30

سوئٹزرلینڈ کی خیانت؛ جنگی جرائم پر خاموشی کے ذریعے انسانی حقوق کی امانت داری سے انحراف

ایران کے خلاف علاقائی جنگ میں امریکہ کے جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کے مقابلے میں سوئٹزرلینڈ کی بے عملی اور بے حسی نے جنیوا کے چاروں کنونشنز کے امانت دار کی حیثیت سے اس ملک کی اہلیت پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 6295   تاریخ اشاعت : 2026/09/30

ایرانی قوم نے دشمن کے محاسبات کو درہم برہم کر دیا/ آبنائے ہرمز میں ایرانی نظم و نسق حاکم ہے، فوج کے ترجمان

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان جنرل محمد اکرمی نیا نے اسلامی نظام اور مسلح افواج کی حمایت میں عوام کی پُر جوش اور ولولہ انگیز شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے اپنی ثابت قدمی اور میدان میں موجودگی کے ذریعے دشمن کے محاسبات کو درہم برہم کر دیا اور اسے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی۔
خبر کا کوڈ: 6294   تاریخ اشاعت : 2026/09/30

محاصرے کی پالیسی ناکامی سے دوچار ہے/ ممکنہ جنگ میں نئے ہتھیار استعمال کریں گے، جنرل محبی

امریکی عوام کے نام آئی آر جی سی کے خط کی وجوہات بیان کرتے ہوئے جنرل محبی نے کہا: اس خط میں ہم نے امریکی عوام کے ساتھ بہت سی باتیں کیں۔ ہمارا مقصد ان کے ساتھ ایمانداری پر مبنی مکالمہ کرنا اور دونوں قوموں کے درمیان باہمی شناسائی اور تعلقات کو فروغ دینا تھا۔
خبر کا کوڈ: 6293   تاریخ اشاعت : 2026/09/29

امریکی عوام کے نام سپاہ کے خط کا متن منتشر کر دیا گیا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے امریکی عوام کے نام خط کا متن جاری کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 6291   تاریخ اشاعت : 2026/09/29

آبنائے ہرمز نہ صرف بند ہے بلکہ سپاہ کی بحریہ کے لیے امریکی آبدوز سسٹمز کی شکارگاہ ہے، جنرل محبی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے ایک پیغام میں تاکید کرتے ہوئے کہا: آبنائے ہرمز نہ صرف بند ہے بلکہ امریکی آبدوز سسٹمز کے لیے سپاہ کی بحریہ کی شکارگاہ ہے۔
خبر کا کوڈ: 6287   تاریخ اشاعت : 2026/09/28

آبنائے ہرمز میں امریکی دہشت گرد فوج کے دوسرے ریموس ۶۰۰ آبدوز ڈرون پر قبضہ

آئی آر جی سی کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ اس فورس کے مجاہدین نے مربوط اور پیچیدہ کارروائی کے دوران انٹیلیجنس برتری اور الیکٹرانک جنگی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے امریکی دہشت گرد فوج کے ایک جدید آبدوز ڈرون کو آبنائے ہرمز میں جال میں پھنسا لیا۔
خبر کا کوڈ: 6285   تاریخ اشاعت : 2026/09/27

آئی آر جی سی کے ترجمان: دوبارہ حملے کی صورت میں ایران کے دفاعی طریقہ بدل جائے گا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے کہا: دوبارہ حملے کی صورت میں ایران نئی صورتحال، جنگ کے جغرافیے، استعمال کیے جانے والے ساز و سامان اور ہتھیاروں کی نوعیت اور دفاعی کارروائیوں میں مطلوبہ اہداف کے مطابق اپنے دفاعی طریقۂ کار کو تبدیل کرے گا۔
خبر کا کوڈ: 6280   تاریخ اشاعت : 2026/09/26

ایران کے بغیر، خطے کے نئے سیکیورٹی انتظامات قابلِ عمل نہیں ہوں گے؛ یمن کے ساتھ ہمارے مشترکہ مفادات ہیں؛ آئندہ جنگ میں نیا محاذ کھولیں گے، میجر جنرل صفوی

سپریم کمانڈر انچیف کے معاون اور اعلیٰ مشیر نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس اور مغربی ایشیاء کے سیکیورٹی انتظامات ایران کے محور کے ساتھ تشکیل پائیں گے، کہا: ایران کے بغیر نئے سیکیورٹی انتظامات کا کوئی معنی نہیں ہوگا اور نہ ہی وہ قابلِ عمل ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: 6278   تاریخ اشاعت : 2026/09/24

آئی آر جی سی کی بری فوج ہر خطرے کا بھرپور مقابلہ کرے گی/ نزسا کے ساز و سامان کو اپڈیٹ کیا گیا ہے، جنرل اخوان

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے کوآرڈینیشن ڈپٹی کمانڈر نے کہا: امریکی صیہونی دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمارے منصوبے انتہائی درست ہیں اور دشمن کی ہر کارروائی کا بھرپور اور فیصلہ کُن جواب دیں گے۔
خبر کا کوڈ: 6274   تاریخ اشاعت : 2026/09/25

آئی آر جی سی کی بحریہ کے اہم شکار کی نئی تفصیلات

آئی آر جی سی کی بحریہ کے ہاتھوں قبضے میں لی گئی امریکی آبدوز کے بارے اہم تفصیلات موجود ہیں جن میں پائے جانے والے سامپلز کی شناخت، ایران کی ہتھیاروں کی صلاحیت کے میدان میں ایک اہم موڑ پیدا کر سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ: 6266   تاریخ اشاعت : 2026/09/21

دشمن کو مزید شکستوں کا تلخ ذائقہ چکھائیں گے، چیف آف سٹاف مسلح افواج

مسلح افواج کے چیف آف سٹاف اور حضرت خاتم الانبیاءؐ سینٹرل ہیڈکوارٹر نے ایک بیان میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹھ سالہ دفاعِ مقدس کے قیمتی تجربات نے ملک کی بے مثال دفاعی طاقت اور اقتدار میں اضافے اور تکامل کے عمل کو ’’طاقتور ایران‘‘ کی سمت گامزن کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 6264   تاریخ اشاعت : 2026/09/21

شکست خوردہ امریکہ کو یہ خطہ چھوڑ دینا چاہیے، ایڈمرل سیاری

فوج کے چیف آف سٹاف اور کوآرڈینیشن ڈپٹی کمانڈر ایڈمرل جنرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ دشمن نے آٹھ سالہ دفاعِ مقدس کے ساتھ ساتھ 12 روزہ مسلط کردہ جنگ اور جنگِ رمضان میں بھی ایران کی علاقائی سالمیت اور اسلامی جمہوریہ کے نظام کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکا اور آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج دشمن شکست خوردہ ہے اور اسے یہ خطہ چھوڑ دینا چاہیے۔
خبر کا کوڈ: 6263   تاریخ اشاعت : 2026/09/21

امریکہ اور خطے کے ممالک کو حضرت خاتم الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر کی جانب سے وارننگ

حضرت خاتم الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر نے امریکہ اور خطے کے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے اسلامی ایران کے خلاف کوئی بھی غلطی کی تو خطے کے ممالک اور خطے میں امریکہ کے تمام فوجی مراکز اور مفادات کو بلا کسی ملاحظے کے مؤثر اور دردناک حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 6260   تاریخ اشاعت : 2026/09/20

آبنائے ہرمز، امریکی اَن مَنڈ کشتیوں کے شکار کا نیا میدان

آبنائے ہرمز میں امریکی اَن مَنڈ کشتیوں کی تباہی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ یہ علاقہ امریکی کشتیوں کے شکار کے نئے میدان میں تبدیل ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 6259   تاریخ اشاعت : 2026/09/19

دہشت گرد امریکی فوج کا 53واں MQ-9 ڈرون تباہ

سپاہ پاسداران کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے دہشت گرد امریکی فوج کے 53ویں MQ-9 ڈرون کو جزیرہ قشم کی فضائی حدود میں تباہ کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔
خبر کا کوڈ: 6255   تاریخ اشاعت : 2026/09/17

کوئی بھی صاحبِ عقل، امریکہ کی جانب سے پائلٹ کے بچائے جانے کی داستان کو تسلیم نہیں کرتا، جنرل محبی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے ایران میں اپنے پائلٹ کو بچانے سے متعلق امریکیوں کی جانب سے بنائی گئی داستان کو ہالی ووڈ کی کامیابی کا مظاہرہ قرار دیتے ہوئے کہا: کوئی بھی صاحبِ عقل ان کی بیان کردہ داستان کو تسلیم نہیں کرتا کیونکہ یہ داستان خیالی اور ناقابلِ قبول ہے۔
خبر کا کوڈ: 6254   تاریخ اشاعت : 2026/09/17

امریکہ کی بالادستی کا دور ختم ہو چکا ہے، جنرل اکرمی نیا

ایرانی فوج کے ترجمان نے بیش قیمت امریکی ساز و سامان کو سستے اور غیر متناسب ہتھیاروں کے مقابلے میں در پیش چیلنج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ’’لاگت اور فائدے‘‘ کے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکہ کی فوجی طاقت اپنی بالادستی برقرار رکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔
خبر کا کوڈ: 6252   تاریخ اشاعت : 2026/09/16

ایرانی فوج کی صلاحیت پر دشمن حیران

مختلف سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کے شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی صلاحیتوں کے حوالے سے دشمن کے متعدد غلط محاسبات کے باعث وہ حیران اور ششدر ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 6251   تاریخ اشاعت : 2026/09/16

ناظرین
احدث الاخبار