ایران - صفحه 80

ایران

عراق اور ایران خطے میں اہم پوزیشن کے مالک ہیں، عراقی صدر

عراق کے صدر نے ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ عراق وایران خطے میں اہم پوزیشن کے مالک ہیں نیز عرب اور خطے کے دیگر ملکوں میں انہیں کافی اثر و رسوخ حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ: 3463   تاریخ اشاعت : 2019/01/16

خطے کے ملکوں کی سلامتی ایک دوسرے سے منسلک

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ہے کہ خطے کے ملکوں کی سلامتی ایک دوسرے سے منسلک ہے۔
خبر کا کوڈ: 3454   تاریخ اشاعت : 2019/01/14

دو طرفہ تعل‍قات کے فروغ پر ایران و عراق کی تاکید

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے دورہ بغداد میں عراق کے وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور قومی حکمت دھڑے کے رہنما کے ساتھ ہونے والی الگ الگ ملاقاتوں میں ایران اور عراق کے درمیان دو طرفہ سیاسی و اقتصادی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر تاکید کی گئی۔
خبر کا کوڈ: 3452   تاریخ اشاعت : 2019/01/14

ایران میں کارگو جہاز گر کر تباہ، 8 افراد جاں بحق

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بوئنگ 707 کارگو جس میں گوشت تھا تہران کے قریب ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہوئے البرز کے فتح ایرپورٹ میں حادثے کا شکار ہو گیا۔
خبر کا کوڈ: 3450   تاریخ اشاعت : 2019/01/14

ایران دشمن کے مقابلے میں سربلند ہے:جنرل علی فدوی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کے دشمنوں نے گزشتہ 40 سال کے دوران ایران کے خلاف ہر قسم کا پروپگنڈہ کیا لیکن اس کے باوجود ایران دشمن کے مقابلے میں سربلند ہے۔
خبر کا کوڈ: 3437   تاریخ اشاعت : 2019/01/12

قرارداد 2231 ایران کے میزائلی پروگرام کو بند کرنے کیلئے نہیں: بہراہم قاسمی

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے میزائلی پروگرام کے حوالے سے فرانس کی وزارت خارجہ کے بیان پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے کہا کہ قرارداد 2231ایران کے میزائلی پروگرام اور اسی طرح سائنسی اور دفاعی کام کو بند کرنےکیلئے نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: 3434   تاریخ اشاعت : 2019/01/12

امریکی وزیر خارجہ کی زہرافشانی کا ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے کرارا جواب

امریکی وزیر خارجہ نے اپنے دورہ مصر کے دوران دارالحکومت قاہرہ میں ایرانو فوبیا کی دیرینہ پالیسی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے انتہائی درجے کی کینہ پروری کا مظاہرہ کیا جس کا مقصد واشنگٹن کی علاقائی پالیسیوں کو آگے بڑھانا تھا۔ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے امریکی وزیر خارجہ کا جواب دیتے ہوئے علاقے میں جاری بدامنی اور عدم استحکام کو امریکی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 3433   تاریخ اشاعت : 2019/01/11

ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کی توسیع پر ہندوستان کی تاکید

ہندوستان کے وزیر صنعت و تجارت نے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 3429   تاریخ اشاعت : 2019/01/11

خلیج فارس کو دشمن کے لے موت کی دلدل بنا دیں گے، ایران

ایرانی بحریہ کے ایک کمانڈر کموڈور علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ دشمن نے غلطی تو خلیج فارس کو موت کی دلدل میں تبدیل کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 3419   تاریخ اشاعت : 2019/01/11

پاکستان کا ایران اورعراق میں زائرین کی سہولت کے لئے دفاترقائم کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیربرائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان ایران اور عراق میں زائرین کی سہولت کے لئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی طرح دفاتر قائم کرے گی۔
خبر کا کوڈ: 3416   تاریخ اشاعت : 2019/01/10

ایران کے عوام اپنی میزائل توانائی پر فخر کرتے ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ میزائل توانائی آج ایران کا دفاعی ہتھیار ہے اور ایرانی عوام اس پر فخر کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 3410   تاریخ اشاعت : 2019/01/10

ایران، ہندوستان کی توانائی کے حصول کے لئے اہم ملک

ایران اور ہندوستان کی معیشتیں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 3409   تاریخ اشاعت : 2019/01/10

ایران میں مدافعان ولایت فضائی مشقوں کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران میں فضائیہ کی مدافعان ولایت آٹھویں مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 3406   تاریخ اشاعت : 2019/01/10

ایران کے وزیر خارجہ کا کامیاب دورہ ہندوستان

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں ہندوستان کے تین روزہ دورے اور میزبان ملک کی اعلی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں کو تعمیری قرار دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 3403   تاریخ اشاعت : 2019/01/10

محمدجواد ظریف کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمدجواد ظریف نے نئی دہلی میں بھارتی وزیرخارجہ سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 3401   تاریخ اشاعت : 2019/01/09

دہشت گردی کے خلاف مہم میں یورپ غیر سنجیدہ، بہرام قاسمی

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے بے بنیاد الزامات کے تحت کچھ ایرانیوں پر پابندی عائد کرنے سے متعلق یورپی یونین کے غیر منطقی اور حیرت انگیز فیصلے کی مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 3399   تاریخ اشاعت : 2019/01/09

امریکہ اور یورپ کی دھمکیوں میں جان ہے اور نہ ہی ان کے وعدوں پر اعتبار، رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ امریکہ اور یورپ کی دھمکیوں میں کوئی جان ہے اور نہ ہی ان کے وعدوں پر کوئی اعتبار کیا جا سکتا ہے۔ ایران کے عوام امریکی پابندیوں کو بھی بڑے شیطان کے لیے ایسی شکست میں تبدیل کر دیں گے کہ جس کی ماضی میں کوئی مثال نہ ہو گی۔
خبر کا کوڈ: 3396   تاریخ اشاعت : 2019/01/09

نئی دہلی میں ایران اور اسپین کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کی توسیع پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے نئی دہلی میں اپنے قیام کے دوران اسپین کے وزیرخارجہ سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے مختلف سیاسی اقتصادی اور ثقافتی میدانوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ: 3393   تاریخ اشاعت : 2019/01/09

دہشت گردی کے خلاف مہم میں سنجیدہ عزم کی ضرورت پر ہندوستان کی تاکید

ہندوستان کی وزیر خارجہ نے علاقے اور دنیا میں دہشت گردی کے خلاف مہم میں ہمہ جہتی سنجیدہ عزم کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 3392   تاریخ اشاعت : 2019/01/09

امریکہ کے پاس ایران کو خطے کی طاقت تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں

ایران کے اعلی سیکورٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس ایران کو خطے کی طاقت کے طور پر قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
خبر کا کوڈ: 3390   تاریخ اشاعت : 2019/01/09

ناظرین
احدث الاخبار