ابنائے ہرمز - صفحه 3

ابنائے ہرمز

آبنائے ہرمز ہمیشہ ایران کے کنٹرول میں رہے گی، بروجردی

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن نے خلیج فارس میں ایران کی طاقت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایک اسٹریٹجک آبی گزرگاہ ہے اور یہ ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اختیار اور کنٹرول میں رہے گی۔
خبر کا کوڈ: 6108   تاریخ اشاعت : 2026/07/27

سپاہ کی بحریہ کا انتباہ: آبنائے ہرمز کے متبادل راستے استعمال نہ کیے جائیں

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے متبادل راستے غیر محفوظ اور خطرناک ہیں، ان کے استعمال سے گریز کیا جائے، بصورتِ دیگر اس کے سنگین اور ناقابلِ تلافی نتائج برآمد ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: 6096   تاریخ اشاعت : 2026/07/22

امریکہ کا ساتھ دینے والے ممالک کو آبنائے ہرمز سے گزرنے میں یقیناً مشکلات پیش آئیں گی، جنرل اکرمی‌نیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ جو ممالک امریکی دہشت گرد فوج کی جارحانہ اور غیرقانونی کارروائیوں میں اس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، انہیں یقیناً آبنائے ہرمز سے گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ: 6084   تاریخ اشاعت : 2026/07/20

غیر محفوظ راستے پر جانے والی دو خلاف ورزی کرنے والی کشتیاں حادثے کا شکار، دیگر دو نے راستہ بدل لیا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے غیر محفوظ راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والی چار خلاف ورزی کرنے والی کشتیوں میں سے دو حادثے کا شکار ہو کر رک گئیں، جبکہ دیگر دو نے اپنا سفر جاری رکھنے سے انکار کر دیا۔
خبر کا کوڈ: 6082   تاریخ اشاعت : 2026/07/19

مسلح افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا تباہ کُن جواب دیں گی

حضرت خاتم الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے امریکی دشمن کو اپنے پیغام میں متنبہ کیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کی کسی بھی وحشیانہ کارروائی کا فیصلہ کُن اور تباہ کُن جواب دیں گی۔
خبر کا کوڈ: 6081   تاریخ اشاعت : 2026/07/19

امریکی شرارتیں آبنائے ہرمز کو نہیں کھول سکتیں، فوج کے ترجمان

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان نے آبنائے ہرمز پر ایران کے قطعی مؤقف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کے خلاف مزاحمت بلا شبہ جاری رہے گی اور ہم خطے میں امریکہ کی مداخلت کو بے اثر بنا دیں گے۔
خبر کا کوڈ: 6068   تاریخ اشاعت : 2026/07/16

سپاہ کا بحرین میں سیٹلائٹ مواصلاتی مرکز اور امریکیوں کی رہائش گاہ پر حملہ

سپاہ پاسداران نے بحرین میں اسلحہ کے کئی گودام، سیٹلائٹ مواصلاتی مرکز اور امریکی فوجیوں کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا۔
خبر کا کوڈ: 6059   تاریخ اشاعت : 2026/07/14

خطے میں موجود امریکی اڈوں پر فوج کے ڈرون حملوں کی نئی لہر

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے امریکہ کی جانب سے ملک کے جنوبی علاقوں پر جاری جارحیت کے جواب میں خطے میں واقع امریکی اڈوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔
خبر کا کوڈ: 6051   تاریخ اشاعت : 2026/07/12

آبنائے ہرمز اطلاع ثانی تک بند رہے گی

سپاہ کی بحریہ نے اعلان کیا: آبنائے ہرمز اطلاع ثانی تک اور امریکہ کی مداخلتوں کے خاتمے تک بند رہے گی۔
خبر کا کوڈ: 6050   تاریخ اشاعت : 2026/07/12

آبنائے ہرمز میں ایرانی انتظامات کو مستحکم کرنے پر سپاہ کی بحریہ کمانڈر کی قدردانی

آبنائے ہرمز میں دشمن کی عہد شکنی سے نمٹنے کے سلسلے میں جنرل علی عظمائی کی کارکردگی کو سراہا گیا اور ان کی قدردانی کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ: 6048   تاریخ اشاعت : 2026/07/11

آبنائے ہرمز کے معاملات میں کسی قسم کی مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، خاتم الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر

حضرت خاتم الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے معاملات اور اس کے انتظام میں کسی قسم کی مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ: 6040   تاریخ اشاعت : 2026/07/08

آبنائے ہرمز میں امریکہ کی کسی بھی مداخلت کا جواب فیصلہ کُن ردعمل سے دیا جائے گا،خاتم الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر

حضرت خاتم الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آبنائے ہرمز جارح امریکہ کے کھیل کا میدان نہیں ہے، تاکید کی: مسلح افواج کی جانب سے آبنائے ہرمز میں امریکہ کی کسی بھی مداخلت کا جواب فیصلہ کُن اور فوری طور پر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 6021   تاریخ اشاعت : 2026/07/02

امریکیوں کو جہنم کا سامنا کرنا پڑے گا، سپاہ بحریہ

سپاہ کی بحریہ کی کمانڈ نے امریکی دہشت گرد فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے ردعمل میں اعلان کیا: امریکیوں کو ان دنوں میں جہنم کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ: 6013   تاریخ اشاعت : 2026/06/28

سپاہ نے آج کن امریکی مراکز اور ساز و سامان کو تباہ کیا؟

مسلح افواج نے آج علی الصبح مشترکہ میزائل اور ڈرون آپریشن کے ذریعے امریکی جارحیت کا جواب دیا۔ سیکیورٹی اور عسکری امور کے ماہر مرتضیٰ سیمیاری نے اس تصادم کے مختلف پہلوؤں کی وضاحت کرتے ہوئے ان امریکی مراکز اور ساز و سامان کا ذکر کیا ہے جنہیں سپاہ نے تباہ کیا۔
خبر کا کوڈ: 6012   تاریخ اشاعت : 2026/06/28

امریکہ کی جارحیتوں کے جواب میں فیصلہ کن میزائل اور ڈرون آپریشن / متخلف بحری جہازوں کے ساتھ ماضی سے زیادہ سخت برتاؤ کیا جائے گا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے سپاہ کی بحریہ اور فضائی و خلائی فورس کی جانب سے امریکہ کی حالیہ جارحیتوں کے فیصلہ کن جواب کی اطلاع دی۔
خبر کا کوڈ: 6011   تاریخ اشاعت : 2026/06/28

سپاہ کی بحریہ نے امریکی جارحیت کا جواب دے دیا

سپاہ کی بحریہ نے ایران کے ساحلوں پر امریکی فوج کے فضائی حملے کے جواب میں خطے میں امریکی دہشت گرد فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
خبر کا کوڈ: 6008   تاریخ اشاعت : 2026/06/27

آبنائے ہرمز سے گزرنے کی محفوظ گزرگاہ صرف اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلان کردہ راستوں کے ذریعے ممکن ہے، آئی آر جی سی کی بحریہ

چند گھنٹے قبل بعض متعلقہ اداروں کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کو اطلاع دیے بغیر اور اس کے ساتھ کسی قسم کی ہم آہنگی کے بغیر آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کے لیے ایک نیا راستہ متعارف کرایا گیا ہے جو ناقابلِ قبول اور انتہائی خطرناک ہے۔
خبر کا کوڈ: 6004   تاریخ اشاعت : 2026/06/26

آبنائے ہرمز کے قریب کوئی جہاز نہ آئے، آئی آر جی سی کی بحریہ

آئی آر جی سی کی بحریہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کا بحری راستہ بند کر دیا گیا ہے اور تمام بحری جہازوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کے قریب نہ آئیں، بصورتِ دیگر ان کی سیکیورٹی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ: 5991   تاریخ اشاعت : 2026/06/21

آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کر دیا گیا، خاتم الانبیاءؐ سینٹرل ہیڈکوارٹر

حضرت خاتم الانبیاءؐ سینٹرل ہیڈکوارٹر نے امریکی۔صیہونی دشمن کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور اپنے وعدے سے پھر جانے کا حوالہ دیتے ہوئے اسٹریٹجک آبنائے ہرمز کی بندش کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 5990   تاریخ اشاعت : 2026/06/20

آبنائے ہرمز اور خلیج فارس، ایرانی کنٹرول اور نظم کے تحت چلائے جائیں گے، جنرل جوانی

آئی آر جی سی کے سیاسی کوآرڈینیٹر نے کہا کہ امریکہ، یورپ اور خطے کے ممالک کو جان لینا چاہیے کہ اب آبنائے ہرمز اور خلیج فارس ایرانی کنٹرول اور ایرانی نظم کے تحت چلائے جائیں گے اور لوٹ مار کرنے والوں کا دور ختم ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ: 5974   تاریخ اشاعت : 2026/06/14

ناظرین
احدث الاخبار