ایرانی فوج کے نائب سربراہ برائے ایڈمنسٹریٹِو اور ایگزیکٹو امور نے مسلح افواج کی جانب سے خطرے کی ہر سطح پر دشمن کو جواب دینے کے لیے سو فیصد تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فوج کی فضائیہ کی صلاحیتیں برقرار ہیں اور یہ فورس مستقبل کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
خبر کا کوڈ: 6398 تاریخ اشاعت : 2026/11/04
مسلح افواج کے سربراہ نے یوم اللہ 04 نومبر کی یاد میں جاری کردہ ایک پیغام میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج ٹارگٹس کی فہرست کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے اور امریکی-صیہونی دشمن کے مادی اور غیر مادی اثاثوں کو اپنی زد میں رکھتے ہوئے ہر خطرے کا فوری، مؤثر اور جغرافیائی حدود سے ماوراء جواب دیں گی۔
خبر کا کوڈ: 6393 تاریخ اشاعت : 2026/11/03
اخلاقی نے ایک پیغام میں تاکید کرتے ہوئے کہا: ہم جنگی تیاری کو دانشمندانہ انداز میں بہتر بنانے اور ہر قسم کی دھمکی کا، ہر مقام پر اور جغرافیائی حدود سے ماوراء، فوری، مؤثر اور متناسب جواب دینے کی حکمتِ عملی پر پوری طاقت کے ساتھ عمل پیرا ہیں۔
خبر کا کوڈ: 6388 تاریخ اشاعت : 2026/11/02
فوج کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ مسلح افواج پیچیدہ خطروں اور ہائبرڈ جنگوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے علم اور تیاری کو پہلے سے زیادہ بہتر بنا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 6386 تاریخ اشاعت : 2026/11/01
مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی طاقتور مسلح افواج، سپریم کمانڈر اور مسلم امہ کے رہبر کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے، ملک اور ایران کی معزز قوم کے دفاع اور امریکی اور صیہونی دشمنوں کے خلاف بھرپور، شدید اور جغرافیائی حدود سے ماوراء کارروائی کے لیے جدید اور ترقی یافتہ ساز و سامان اور ٹیکنالوجی سے لیس ہو کر تیار ہیں اور یقیناً اپنی ان تیاریوں کو روز بروز مزید مضبوط بنائیں گی۔
خبر کا کوڈ: 6383 تاریخ اشاعت : 2026/10/31
ایرانی فوج کے چیف آف سٹاف اور کوآرڈینیٹر ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ نئے سیکیورٹی منظرناموں میں قومی طاقت کا مفہوم مشکلات کی روک تھام، اہم امور کی مسلسل انجام دہی اور بحرانی حالات میں ملک کی بحالی کی صلاحیت میں بھی مضمر ہے۔
خبر کا کوڈ: 6382 تاریخ اشاعت : 2026/10/30
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے مسلح افواج کی جانب سے دشمنوں کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے مکمل تیاری پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز بدستور بند ہے اور اسلام کے مجاہدین کے کنٹرول میں ہے۔
خبر کا کوڈ: 6378 تاریخ اشاعت : 2026/10/29
حضرت خاتم الانبیاء مشترکہ ائیر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے خلیج فارس کے تینوں جزائر میں تعینات یونٹس کا دورہ کیا اور ان کے اہلکاروں سے ملاقات اور گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ: 6374 تاریخ اشاعت : 2026/10/28
ایرانی فوج کی ائیر ڈیفنس فورس کے جانبازوں نے بندرعباس شہر کی فضائی حدود میں امریکی جارح فوج کا ایک لوکاس ڈرون تباہ کر دیا۔
خبر کا کوڈ: 6365 تاریخ اشاعت : 2026/10/25
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ ایرانی قوم اتحاد و یکجہتی برقرار رکھتے ہوئے اپنے شہداء اور شہید رہنماؤں کے پاکیزہ خون کا انتقام لینے کے راستے پر ثابت قدم ہے۔ ہم دشمن کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ ناقابلِ پیش گوئی جوابات کے لیے تیار رہے۔
خبر کا کوڈ: 6356 تاریخ اشاعت : 2026/10/21
حضرت خاتم الانبیاء (ص) ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے کہا کہ ملک کے منصوبوں کو روکنے کے لیے دشمن کی بمباری کے باوجود انجینئرز اور انتظامی اور آپریشنل اہلکاروں کی کوششوں کے نتیجے میں اہم منصوبے مقررہ شیڈول سے کہیں کم وقت میں مکمل کر کے ایکٹیویٹ کر دیے گئے۔
خبر کا کوڈ: 6343 تاریخ اشاعت : 2026/10/17
فوج کے نائب کوآرڈینیٹر نے آبنائے ہرمز کے کھلے ہونے سے متعلق ٹرمپ کے دعوؤں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: آبنائے ہرمز بند ہے اور اگر یہ کھلی ہوتی تو امریکہ میں پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھتیں۔
خبر کا کوڈ: 6338 تاریخ اشاعت : 2026/10/15
فوج کی بری افواج کے کمانڈر نے میدانِ جنگ میں اکائیوں کی طاقت کے مؤثر کردار پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ کا معیار، براہِ راست جنگی یونٹس کو سونپی گئی ذمہ داریوں میں کامیابی پر اثر انداز ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 6337 تاریخ اشاعت : 2026/10/15
حضرت خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے سابق نائب انسپکشن سربراہ نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی اندرونی صورتِ حال کی سنگینی پر زور دیتے ہوئے یمن کی جنگ میں واشنگٹن کی شمولیت کو انتہائی بعید قرار دیا اور خبردار کیا کہ اگر یہ لڑائی شروع ہوئی تو آبنائے باب المندب مکمل طور پر بند کر دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ: 6336 تاریخ اشاعت : 2026/10/15
سپاہ پاسداران کی انسدادِ دہشت گردی ٹیم کے فیلڈ کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے خصوصی دستوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی نمائندگی کرتے ہوئے بین الاقوامی مشق "یوریشیا اینٹی ٹیرر 2026ء" میں بھرپور شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں اور اعلیٰ جنگی تیاری کا مظاہرہ کیا۔
خبر کا کوڈ: 6328 تاریخ اشاعت : 2026/10/14
ایرانی فوج کی بحریہ کے نائب کمانڈر نے کہا ہے کہ دشمن نے سمندر میں بڑے پیمانے پر ایران کی سرحدوں سے پسپائی اختیار کی ہے اور اب تیسری مسلط کردہ جنگ کے مقابلے میں ایران کی سرحدوں سے سب سے زیادہ فاصلے پر چلا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 6327 تاریخ اشاعت : 2026/10/13
ایرانی فوج کے نائب کوآرڈینیٹر نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایسے وسائل اور صلاحیتیں موجود ہیں جن کا دنیا بھر میں چرچا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دشمن نے دوبارہ ایران کے خلاف کوئی کارروائی کی تو اس کے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 6321 تاریخ اشاعت : 2026/10/11
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے نائب کمانڈر نے ملک کی جغرافیائی اور سیاسی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے قومی طاقت کو مضبوط بنانے اور خطرات کا مقابلہ کرنے کے طریقوں کی درست شناخت کو ایران کی خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ میں مؤثر عامل قرار دیا۔
خبر کا کوڈ: 6318 تاریخ اشاعت : 2026/10/10
فوج کے انتظامی امور کے معاون نے جنگ اور دفاعِ مقدس کے موضوع کا تجزیاتی جائزہ لیتے ہوئے کہا: ہماری دفاعی ثقافت میں جنگ اپنی مرضی مسلط کرنے کا ذریعہ نہیں بلکہ دشمن کی زیادتی کے مقابل مزاحمت اور ثابت قدمی کی علامت ہے۔
خبر کا کوڈ: 6311 تاریخ اشاعت : 2026/10/05
مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف نئی جنگ شروع کی گئی تو اس کی آگ سب کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔
خبر کا کوڈ: 6310 تاریخ اشاعت : 2026/10/05