ایران کی مسلح افواج - صفحه 3

ایران کی مسلح افواج

تل نوف اور نواتیم اڈوں کے خلاف نصر آپریشن کا آغاز

آئی آر جی سی کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے اعلان کیا ہے کہ آئی آر جی سی کے تمام جنگی اور آپریشنل یونٹس تمام محاذوں پر وسیع اور عبرت آموز کارروائی کے لیے مکمل تیار ہیں اور دشمن کے مختلف ممکنہ منظرناموں کے مطابق عملی منصوبے تیار کر لیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 5952   تاریخ اشاعت : 2026/06/08

تیز رفتار جنگی کشتی 27 رجب کے نام سے؛ آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ کا نیا ڈراؤنا خواب

تیز رفتار جنگی کشتیاں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی بحری قوت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ کشتیاں علاقائی اور بین الاقوامی پانیوں میں موجود رہ کر ملک کی سلامتی کو یقینی بناتی ہیں اور دشمنوں کو ایران کی سمندری حدود کی خلاف ورزی سے باز رکھتی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 5948   تاریخ اشاعت : 2026/06/07

نداجا کی امریکی جنگی بحری جہازوں کی جانب میزائل اور ڈرون کے ذریعے انتباہی فائرنگ

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ فوج کی بحریۂ (نداجا) نے مداخلت کرنے والے اور اشتعال انگیزی پھیلانے والے امریکی جنگی بحری جہازوں کی جانب میزائل اور ڈرون کے ذریعے انتباہی فائرنگ کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 5947   تاریخ اشاعت : 2026/06/06

امریکہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، جنرل تولائی

آئی آر جی سی کی انٹیلیجنس تنظیم کے سابق کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیاں اس بات کو ظاہر کرتی ہیں کہ اس ملک کی طاغوتی فطرت کو صرف طاقت اور آہنی مشت کے ذریعے ہی قابو کیا جا سکتا ہے جبکہ مذاکرات اور گفت و شنید اس کی حد سے بڑھی ہوئی خواہشات کو روکنے میں مؤثر ثابت نہیں ہوتے۔
خبر کا کوڈ: 5946   تاریخ اشاعت : 2026/06/07

آئی آر جی سی کا دشمن کو دوٹوک انتباہ؛ فوری طور پر لبنان سے پسپائی اختیار کرو

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے لبنان کے حالیہ واقعات کے بعد ایک اعلامیے میں کہا: صہیونیوں کی مقبوضہ علاقوں سے انخلا کے بغیر خطے میں کوئی امن قائم نہیں ہوگا
خبر کا کوڈ: 5941   تاریخ اشاعت : 2026/06/05

کویت ایئرپورٹ کے پیسنجر ٹرمینل کی تباہی امریکی پیٹریاٹ سسٹم کی غلطی کا نتیجہ تھی، جنرل محبی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے کہا: سپاہ کی فضائی و خلائی فورس نے کویت کے مسافر ٹرمینل کی طرف کوئی فائرنگ نہیں کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 5940   تاریخ اشاعت : 2026/06/05

مسلح افواج پوری طاقت کے ساتھ ملک اور اسلامی انقلاب کے نظریات کا دفاع کر رہی ہیں

مسلح افواج کے جنرل اسٹاف اور خاتم الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر نے امام خمینیؒ کی رحلت اور 3 جون کی تحریک کی سالگرہ کے موقع پر جاری ایک بیان میں زور دیا ہے کہ مسلح افواج مکمل اقتدار، عزم اور جانثاری کے ساتھ اسلامی انقلاب کے نظریات اور ملک کی سلامتی اور خودمختاری کا دفاع جاری رکھیں گی۔
خبر کا کوڈ: 5937   تاریخ اشاعت : 2026/06/05

میجر جنرل عبداللہی: شہید نصیرزادہ شجاعت، وفاداری اور انکساری کا نمونہ تھے / شہید درہ‌باغی مسلح افواج کے لیے ایک مکمل نمونہ عمل ہیں

خاتم الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے شہید ہونے والے وزیر دفاع اور مسلح افواج کی معاونت اور اسی طرح شہید ہونے والے نائب وزیر دفاع اور مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی صنعتی معاونت کے اہلِ خانہ سے ملاقات کے دوران ان دونوں عظیم شہداء کو مسلح افواج کے لیے باعثِ فخر اور قابلِ تقلید قرار دیا۔
خبر کا کوڈ: 5936   تاریخ اشاعت : 2026/06/05

حضرت خاتم الانبیاءؐ(ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر کی صیہونی حکومت کو سخت وارننگ

حضرت خاتم الانبیاءؐ سینٹرل ہیڈکوارٹر(ص) نے صہیونی حکومت کو لبنان میں شرارتوں کے جاری رہنے کی صورت میں خبردار کر دیا۔
خبر کا کوڈ: 5933   تاریخ اشاعت : 2026/06/01

جنرل ابراہیمی آتانی: دشمن ایران کے ساتھ براہِ راست مقابلے کی صلاحیت نہیں رکھتا

آئی آر جی سی کی بری فوج میں سپریم لیڈر کے نمائندے کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ شہداء کا راستہ ایرانی قوم کی سعادت اور کامیابی کا ضامن ہے اور انقلابِ اسلامی کی قوتیں پوری طاقت کے ساتھ اس راستے کو جاری رکھیں گی۔
خبر کا کوڈ: 5932   تاریخ اشاعت : 2026/06/01

ارمی ایئر ڈیفنس فورس کے ہاتھوں ایک «اوربیٹر» ڈرون کی تباہی

متجاوز دشمن کا «اوربیٹر» ڈرون، قشم کے علاقے میں فوج کے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے مار گرایا گیا۔
خبر کا کوڈ: 5929   تاریخ اشاعت : 2026/06/01

ایران کی میزائل طاقت اب بھی ایک اسٹریٹجک معمہ کیوں ہے؟

امریکی انٹیلیجنس اداروں کی نئی خفیہ جائزہ رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن کی گزشتہ چند ماہ کی سیاسی بیانیہ سازی کے برخلاف، ایران کے میزائل ڈھانچے اور طاقت کا ایک بڑا حصہ اب بھی آپریشنل حالت میں موجود ہے۔
خبر کا کوڈ: 5921   تاریخ اشاعت : 2026/05/28

ایران کی عسکری “سرپرائزنگ صلاحیتیں” کئی گنا ترقی کر چکی ہیں، جنرل ابن‌الرضا

وزارتِ دفاع کے قائم مقام سربراہ نے کہا کہ “جنگِ رمضان” میں اسلامی جمہوریہ ایران کی تکنیکی اور حربی صلاحیتوں میں نمایاں اور غیرمعمولی ترقی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ: 5918   تاریخ اشاعت : 2026/05/28

دافوس کے اساتذہ نے عسکری آپریشنز کی منصوبہ بندی میں مؤثر کردار ادا کیا، جنرل اسماعیلی

آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف یونیورسٹی (دافوس) کے کمانڈر نے کہا کہ خرمشہر کی آزادی، ایرانی مسلح افواج اور بعثی حکومت کے درمیان جنگ کا سب سے اسٹریٹجک محاذ تھا اور دافوس کے نامور اساتذہ نے آٹھ سالہ دفاعِ مقدس کے بڑے فوجی آپریشنز کی منصوبہ بندی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
خبر کا کوڈ: 5917   تاریخ اشاعت : 2026/05/28

اگر ہماری برآمدات روکی گئیں تو ہم بھی خطے سے تیل کی ترسیل روک دیں گے، جنرل شکارچی

مسلح افواج کے سینئر ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ دوبارہ شروع ہوئی اور ایران کی برآمدات کو روکا گیا تو اسلامی جمہوریہ ایران خطے سے تیل کی ترسیل بند کر دے گا۔
خبر کا کوڈ: 5916   تاریخ اشاعت : 2026/05/28

نئے ائیر ڈیفنس سسٹمز کی تعیناتی / اپنی صلاحیتیں میدانِ عمل میں دکھائیں گے، میجر جنرل عبداللهی

خاتم‌الانبیا (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے ایرانی مسلح افواج کی صلاحیتوں سے متعلق امریکی حکام کے دعوؤں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا:ہمارے عسکری ساز و سامان کی جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈیشن کا عمل مسلسل جاری ہے اور ہم اپنی حقیقی صلاحیتیں میدانِ عمل میں دکھائیں گے۔
خبر کا کوڈ: 5914   تاریخ اشاعت : 2026/05/26

دشمن کا میڈیا پر شور اُس کی شکست کی علامت ہے، جنرل حسن‌زادہ

تہران کی محمد رسول اللہؐ آئی آر جی سی کے کمانڈر نے کہا:“اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن جتنا زیادہ شکست سے دوچار ہوتے ہیں، اتنا ہی میڈیا پروپیگنڈا اور شور بڑھ جاتا ہے”۔
خبر کا کوڈ: 5913   تاریخ اشاعت : 2026/05/26

جنگ بندی کی کوئی بھی خلاف ورزی کا مقابلہ جوابی کارروائی سے کیا جائے گا، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ایک MQ9 ڈرون، ایک RQ4 ڈرون اور متجاوز F35 جنگی طیارے کی شناخت اور تعاقب کرنے کی اطلاع دی ہے اور امریکی متجاوز فوج کی طرف سے جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی پر جوابی کارروائی کے حق پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 5910   تاریخ اشاعت : 2026/05/26

فوج میں نصابی اور تربیتی ہیڈنگز کی نظر ثانی / ایران کی طاقت نے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، جنرل جہانشاہی

بری فوج کے کمانڈر نے امام علیؑ آفیسرز اکیڈمی کے کیڈٹس کے تربیتی کیمپ کے دورے کے دوران کہا: مسلح افواج کی فولادی قوتِ ارادی اور عظیم عوامی حمایت نے دشمن کو مختلف محاذوں پر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔
خبر کا کوڈ: 5909   تاریخ اشاعت : 2026/05/25

مسلح افواج دشمن کی کسی بھی دوبارہ جارحیت کے جواب میں منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہیں، آئی آر جی سی کے کمانڈر اِن چیف

آئی آر جی سی کے کمانڈر اِن چیف نے یومِ آزادیٔ خرمشہر کے موقع پر اپنے پیغام میں تاکید کی کہ مسلح افواج اعلیٰ ترین سطح کی جنگی تیاری میں ہیں اور دشمن کی کسی بھی نئی جارحیت کا جواب خطے اور خطے سے باہر تک پھیلنے والے تباہ کُن اور جہنم نما حملوں کی صورت میں دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 5908   تاریخ اشاعت : 2026/05/25

ناظرین
احدث الاخبار